احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
صفت مریمیت میں میں نے پرورش پائی اور پردے میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دوبرس گذر گئے تو جیسا کہ (براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۴۹۶) میں درج ہے۔ مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر (براہین احمدیہ ص۵۵۶) میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طرح سے میں عیسیٰ بن مریم ٹھہرا۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۹۰، خزائن ج۲۱ ص۳۶۱،۱۶۲) یہ ہے مرزاقادیانی کے مسیح موعود بننے کی حقیقت اور یہ ہیں ملکہ وکٹوریہ کی برکات اور اس کے نتائج۔ (کشتی نوح ص۴۵،۴۶، خزائن ج۱۹ ص۴۵،۴۶) غلام احمد ابن چراغ بی بی کس طرح عیسیٰ بن مریم بن گئے۔ ایسے شخص کے لئے کیا مشکل ہے جو چاہے بن بیٹھے۔ اﷲتعالیٰ مرزائیوں کی عقل سے پردہ ہٹائیں تو ان کو مرزاقادیانی کی حقیقت منکشف ہو۔ ’’واﷲ الہادی‘‘ مرزاقادیانی کی ایمانی شجاعت حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو عادل حاکم ہوںگے اور کفر وعیسائیت کو ختم کریںگے۔ لیکن مرزاقادیانی کی پوزیشن کیا رہی ہے۔ اس کے لئے صرف ایک حوالہ ہی یہاں کافی ہے۔ مرزاقادیانی نے جب اپنے مخالفین کے خلاف پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری کیا اور ان کے حق میں سخت توہین آمیز الفاظ لکھے اور ملک میں انتشار کا خطرہ پیدا ہوا تو حالات کی نزاکت کے پیش نظر مسٹر ڈگلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور نے حکم بھیجا جس کے آخری الفاظ یہ ہیں۔ ’’پس مرزاقادیانی کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ملائم اور مناسب الفاظ میں اپنی تحریرات استعمال کریں۔ ورنہ بحیثیت صاحب مجسٹریٹ ضلع ہم کو مزید کارروائی کرنی پڑے گی۔‘‘ اس کے بعد مرزاقادیانی نے جو حلفی اقرارنامہ مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی عدالت میں پیش کیا۔ اس کے بعض اجزاء درج ذیل ہیں۔ ’’میں مرزاغلام احمد قادیانی اپنے آپ کو بحضور خدا وند تعالیٰ حاضر وناظر جان کر باقرار صالح اقرار کرتا ہوں کہ آئندہ‘‘ ۱… میں ایسی پیش گوئی جس سے کسی شخص کی تحقیر (ذلت) کی جائے یا نامناسب طور سے حقارت (ذلت) سمجھی جائے یا خداوند تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد ہو شائع کرنے سے اجتناب کروںگا۔ ۲… میں ایسے الہام کی اشاعت سے پرہیز کروںگا۔ جس سے کسی شخص کا حقیر