احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ہیبت اثر ڈالے گی۔ مگر قادیان یقینا یقینا اس کی دستبرد سے محفوظ رہے گا۔‘‘ (اخبار الحکم مورخہ ۱۰؍اپریل ۱۹۰۲ئ) ج…’’انی احافظ کل من فی الدار من ہذہ المرض الذی ہوساری‘‘ یعنی میں تمام گھر والوں کو اس بیمارے سے بچاؤںگا۔ ایسی بیماری جو متعدی ہے۔ (البشریٰ ج۲ ص۱۴۰) ج…طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔ (حقیقت الوحی ص۸۴، حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۸۷) د…چونکہ یہ امر ممنوع ہے کہ طاعون زدہ لوگ اپنے دیہات کو چھوڑ کر دوسری جگہ جائیں۔ اس لئے میں اپنی جماعت کے ان تمام لوگوں کہ جو طاعون زدہ علاقہ میں ہیں منع کرتا ہوں کہ وہ اپنے علاقوں سے قادیان یا کسی دوسری جگہ جانے کا ہرگز قصد نہ کریں اور دوسروں کو بھی روکیں اور اپنے مقامات سے نہ ہلیں۔ (اشتہار لنگر خانہ کا انتظام حاشیہ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۶۷) د…مجھے معلوم ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ جب کسی شہر میں وبا نازل ہوتو اس شہر کے لوگوں کو چاہئے کہ بلا توقف اس شہر کو چھوڑ دیں۔ ورنہ خداتعالیٰ سے لڑائی لڑنے والے ٹھہریںگے۔ (ریویو ج۶ ص۳۶۵) حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق متضاد باتیں تصویر کا ایک رخ تصویر کا دوسرا رخ ۲…ایک طرف حضرت مسیح اور اس کی دادیوں اور نانیوں کو صرف اس وجہ سے گالیاں دی جاتی ہیں کہ عیسائیوں نے آنحضرتﷺ کو گالیاں دی ہیں۔ چنانچہ مرزاقادیانی کہتا ہے کہ: ’’ہمیں پادریوں کے یسوع اور اس کے چال چلن سے کچھ غرض نہ تھی۔ انہوں نے ناحق ہمارے نبی صلعم کو گالیاں دے کر ہمیں آمادہ کیا کہ ان کے یسوع کا کچھو تھوڑا سا حال ان پر ظاہر کریں۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۸، خزائن ج۱۱ ص۲۹۲) ۲…بعض جاہل مسلمان کسی عیسائی کی بدزبانی کے مقابل پر جو آنحضرتﷺ کی شان میں کرتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت کچھ سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں۔ (تبلیغ رسالت ج۱۰ ص۱۰۲، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۴۴) نوٹ: یسوع مسیح اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام مرزقادیانی کے نزدیک عیسیٰ ابن مریم کے نام ہیں۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں۔ ’’مسیح ابن مریم جس کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘ (توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲) حضرت عیسیٰ جو یسوع اور جیزس یا یوز آسف کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ (راز حقیقت ص۱۹، خزائن ج۱۴ ص۱۷۱) ۳…ہم ایسے ناپاک خیال اور متکبر اور راست بازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے۔ چہ جائیکہ نبی قرار دیں۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۸ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳) ۳…مسیح ایک کامل اور عظیم الشان نبی تھا۔ (البشریٰ ج۱ ص۲۴) ب…حضرت مسیح خدا کے متواضع اور حلیم اور عاجز اور بے نفس بندے تھے۔ (براہین احمدیہ ص۱۰۴ حاشیہ، خزائن ج۱ ص۹۴)