احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی کا حضرت محمد رسول اﷲﷺ کے مناقب پر ناجائز قبضہ قرآن شریف میں حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفی احمد مجتبیٰﷺ کی فضیلت میں جس قدر آیات قرآنیہ ہیں۔ مرزاقادیانی نے ان کو اپنے لئے بتایا ہے۔ ۱۰… ’’انا اعطیناک الکوثر‘‘ {اے محمد ہم نے آپ کو حوض کوثر عطاء کیا ہے۔} مرزاقادیانی کہتا ہے یہ میرے حق میں ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۲، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵) ۱۱… ’’وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین‘‘ {ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔} مرزاقادیانی کہتے ہیں اس سے مراد میں ہوں۔ (حقیقت الوحی ص۸۲، خزائن ج۲۲ ص۸۵) ۱۲… ’’ان الذین یبایعونک انما یبایعون اﷲ‘‘ {اے محمدؐ جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ خدا سے بیعت کرتے ہیں۔} مرزاقادیانی کہتے ہیں یہ آیت بھی میرے لئے ہے۔ (حقیقت الوحی ص۸۰، خزائن ج۲۲ ص۸۳) ۱۳… ’’وعلمک مالم تکن تعلم وکان فضل اﷲ علیک عظیما‘‘ {اے نبیؐ ہم نے آپ کو بے انداز علم سکھایا ہے اور آپ پر اﷲ کا بہت بڑا فضل ہے۔} مرزاقادیانی کہتے ہیں یہ آیت بھی میرے حق میں ہے۔ (حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۹) ۱۴… ’’سبحان الذی اسریٰ بعبدہ لیلا‘‘ {اﷲ وہ پاک ذات ہے جس نے اپنے بندے (محمدﷺ) کو کچھ رات میں سیر کرائی۔} یہ آیت حضرت کے معراج جسمانی کے ثبوت کے متعلق ہے۔مگر مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ یہ بھی میرے حق میں ہے۔ (حقیقت الوحی ص۷۸، خزائن ج۲۲ ص۸۱) ۱۵… ’’لیغفرلک اﷲ ما تقدم من ذنبک وما تاخر‘‘ {اے نبی اﷲ نے آپ کے سب گناہ بخش دئیے ہیں۔} مرزاقادیانی کہتے ہیں یہ آیت میرے لئے ہے۔ (حقیقت الوحی ص۹۴، خزائن ج۲۲ ص۹۷) ۱۶… ’’عسیٰ ان یبعثک ربک مقاماً محموداً‘‘ {اے محمدؐ ہم آپ کو مقام محمود عطاء کریںگے۔} مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ یہ آیت مجھ پر نازل ہوئی ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۲، خزائن ج۲۲ ص۱۰۵)