احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۳۰… مریم کا بیٹا کوشلیا کے بیٹے سے کچھ زیادت نہیں رکھتا۔ (انجام آتھم ص۴۱، خزائن ج۱۱ ص۴۱) ۳۱… یہود عیسیٰ علیہ السلام کے بارہ میں ایسے قوی اعتراض رکھتے ہیں کہ ہم بھی جواب دینے سے حیران ہیں۔ بغیر اس کے یہ کہہ دیں کہ ضرور عیسیٰ نبی ہیں۔ کیونکہ قرآن نے اس کو نبی قرار دیا ہے اورکوئی دلیل ان کی نبوت پر قائم نہیں ہوسکتی۔ بلکہ ابطال نبوت پر کئی دلیلیں قائم ہیں۔ (اعجاز احمدی ص۱۳، خزائن ج۱۹ ص۱۲۰) ۳۲… یسوع شریر، چور، شیطان کے پیچھے چلنے والا،مکار۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۳تا۷ملخص، خزائن ج۱۱ ص۲۸۸تا۲۸۹) ۳۳… حضرت ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری (ترکھان) کا کام بھی کرتے رہے۔ (ازالہ اوہام ص۱۵۴، خزائن ج۳ ص۲۵۴) ۳۴… ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو۔ اس سے بہتر غلام احمد ہے۔ (دافع البلاء ص۲۰، خزائن ج۱۸ ص۲۴۰) الغرض ان عقائد کو پڑھ کر کوئی مسلمان صاحب ایمان مرزاقادیانی کو مسلمان اور مؤمن ہرگز خیال نہیں کرتا۔ چہ جائیکہ ان کو مہدی، مسیح اور نبی مانا جائے۔ دوم… بشارات نبوت سیدنا احمد مجتبیٰ ومحمد مصطفیﷺ جب ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ومرسلین علیہم السلام دنیا جہاں میں مختلف اقوام کی ہدایت کے واسطے مختلف مقامات وممالک میںتشریف فرماچکے تو سب سے آخیر ہمارے سردار ہمارے آقائے نامدار سرور دو عالم حضرت محمد مصطفیﷺ حسب بشارات سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ودعا سیدنا ابراہیم خلیل اﷲ علیہ السلام مکہ معظمہ میں مبعوث ہوئے۔ سید المرسلین وخاتم النبیین وشفیع المذنبین کا تاج آپؐ کے سراقدس پر رکھا گیا۔ کیونکہ حضور انورﷺ کی بعثت کی پیشین گوئیاں تمام اولوالعزم نبی ورسول فرماتے چلے آتے تھے۔ چنانچہ تورات واناجیل مروجہ گو محرفہ ہیں۔ اب تک یہ بشارات موجود ہیں۔ بشارت اوّل… بارہ سردار اور اسماعیل کے حق میں میں نے تیری سنی۔ دیکھ میں اسے برکت دوںگا اور اسے بردمند کروںگا اور اسے بہت بڑھاؤںگا اور اس سے بارہ سردار ہوںگے اور میں اسے بڑی قوم بناؤںگا۔ (کتاب پیدائش، پرانا عہد نامہ، باب۱۷، آیت۲۰، ص۲۶، سن۱۹۰۸ئ)