احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
گیا اور وہ عورت بیابان میں جہاں اس کی جگہ ہے خدا نے تیار کی تھی بھاگ گئی۔ تاکہ وہاں والے ایک ہزار دو سو ساٹھ دن تک پرورش کریں۔ پھر آسمان پر لڑائی ہوئی۔ میکائیل اور اس کے فرشتے اژدھے سے لڑے اور اژدھا اور اس کے فرشتے لڑے۔ لیکن غالب نہ ہوئے اور نہ آسمان پر ان کی پھر جگہ ملی۔ سوبڑا اژدھا نکالا گیا۔ وہی پرانا سانپ جو ابلیس اور شیطان کہلاتا ہے اور جو سارے جہاں کو دغا دیتا ہے۔ وہ زمین پر گرایا گیا اور اس کے فرشتے بھی اس کے ساتھ گرائے گئے۔ (مکاشفہ یوحنا ص۵۰۱،۵۰۲، انجیل مقدس از کتاب مقدس ۱۸۹۵ئ) پنجم…بشارت داؤدی کتاب مقدس، پرانا عہد نامہ، زبور نمبر۴۵ ص۱۰۸۴ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۵ء پر سردار مغنی کے لئے نبی قرح کا مشکیل کے عنوان میں حضرت داؤد علیہ السلام فرماتے ہیں۔ ۱… تو حسن میں نبی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔ جناب رسول اﷲﷺ دنیا جہاں میں سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔ ۲… تیرے ہونٹوں میں لطف بٹایا گیا ہے۔ یعنی قرآن شریف کی فصاحت وبلاغت دی گئی ہے۔ اس لئے خدا نے تجھ کو ابد تک مبارک کیا۔ یعنی تو خاتم النبیین ہے۔ تیرا نام قیامت تک رہے گا۔ ۳… اے پہلوان اپنی تلوار کو جو تیری حشمت اور بزرگواری ہے۔ حمائل کر کے ران پر لٹکا۔ یعنی تلوار سے جہاد کر۔ ۴… اور اپنے بزگوار سے سوار ہو اور سچائی اور ملائمت اور صداقت کے واسطے اقبال مندی سے آگے بڑھ۔ یعنی تیرا لقب صادق، امین ہے اور تیرا خلق عظیم ہے اور تورؤف الرحیم ہے۔ ۵… تیرا داہنا ہاتھ تجھ کو سب کام سکھلا دے گا۔ یعنی جناب علی المرتضیٰ شیر خدا تیرا قوت بازو ہوگا۔ تیرے تیر تیز ہیں۔ لوگ تیرے نیچے گرے پڑے ہیںَ دلے بادشاہ کے دشمنوں کے دل میں لگ جاتے ہیں۔ ۶… تیرا تخت اے خدا ابدالا باد ہے۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔ ۷… تو صداقت کا دوست اور شرارت کا دشمن ہے۔ اس سبب خدا کے تجھ کو خوشی کے تین سے تیری مصاحبوں سے زیادہ مسح کیا۔ یعنی تجھ کو سیدالمرسلین وسید الصادقین اور افضل النبیین بنایا۔