احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ہے۔‘‘ (ضمیمہ نزول مسیح ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳) اس سے آگے شیعہ کو مخاطب کر کے مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’تم نے خدا کے جلال اور مجد کو بھلا دیا اور تمہارا ورد صرف حسینؓ ہے۔ کیا تو انکار کرتا ہے۔ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔‘‘ (ضمیمہ نزول مسیح ص۸۲، خزائن ج۱۹ ص۱۹۴) مرزائی دوستو! سنتے ہو تمہارا نبی مرزاقادیانی، امام حسینؓ فرزند رسول کریمﷺ جو قطعی جتنی اور اپنے ہم عمر جنتیوں کا سردار ہے، کی نسبت کیا عقیدہ ظاہر فرمارہے ہیں کہ ان کے نام مبارک کو گوہ کا ڈھیر قرار دیا ہے۔ کس منہ سے تم کہتے ہو کہ مرزاقادیانی حضرت محمدﷺ کا تابعدار اور غلام ہے۔ مسلمان بھائیو! ایسے شخص سے کوسوں دور رہنا، ایسا نہ ہو کہ اپنا ایمان واسلام اکارت کر بیٹھو۔ مرزاقادیانی کرشن مہاراج کا ڈپٹی آتھم عیسائی کے متعلق ارشاد ۴۶… یہ بیان مرزاجی کرشن مہاراج نے ۵؍جون ۱۸۹۳ء کو امرتسر میں عیسائیوں کے مباحثہ کے خاتمہ پر اپنے مدمقابل ڈپٹی آتھم کی نسبت شائع کیا۔ فرماتے ہیں۔ ’’اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فرق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے۔ وہ انہی دنوں مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک ہاویہ (جہنم) میں گرایا جاوے گا۔ میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیش گوئی جھوٹی نکلی۔ یعنی وہ فریق جو خداتعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے۔ وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا کے اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ مجھ کو ذلیل کیا جاوے۔ روسیاہ (یعنی منہ کالا) کیا جاوے۔ میرے گلے میں رسہ ڈال دیا جاوے۔ مجھ کو پھانسی دیا جاوے۔ ہر ایک بات کے لئے تیار ہوں اور میں اﷲ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ ضرور ایسا ہی کرے گا۔ ضرور کرے گا۔ زمین آسمان ٹل جائیں پر اس کی باتیں نہ ٹلیں گی۔ اب اس سے زیادہ میں کیا لکھ سکتا ہوں۔ جب کہ اﷲتعالیٰ نے آپ ہی فیصلہ کردیا ہے۔ اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے لئے سولی تیار رکھو اور تمام شیطانوں اور بدکاروں اور لعینوں سے زیادہ مجھے لعنتی قرار دو۔‘‘ (جنگ مقدس ص۲۹۲، خزائن ج۶ ص۲۹۳) (حقیقت الوحی ص۱۸۶، خزائن ج۲۲ ص۱۹۳ حاشیہ) میں فرماتے ہیں۔ ’’عبداﷲ آتھم کی نسبت بھی موت کی پیش گوئی تھی۔‘‘ نیز مرزاقادیانی کرشن مہاراج (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۱۸، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱) میں اقرار کرتے ہیں کہ: ’’آتھم اپنی میعاد میں نہیں مرا۔‘‘ قادیانی دوستو! ان الفاظ کو دیکھ کر آپ مرزاقادیانی کرشن مہاراج کو جھوٹا کہنے میں تأمل کروگے۔ کہو مرزاقادیانی کرشن مہاراج کی جے۔