احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
روشن کر کے دکھایا گیا ہے۔ جس کا معائنہ ناظرین نے ابھی کیا ہوگا۔ پھر یہ بھی تو نہیں کہ ایک دو طریقہ سے ان کا کاذب ہونا ثابت کیاگیا ہو۔ بلکہ اجمالاً اور تفصیلاً ہر طرح سے بہت رسالوں میں متعدد طریقوں سے ان کے کذب کو دکھایا گیا ہے۔ ان کی جھوٹی پیشین گوئیاں ان کی ذلت کی موت ان کے سخت مخالفوں کی کامیابی اور ان کے مقابلہ میں ان کا اقراری کذاب ومفتری ہونے کا ثبوت تو بیان ہولیا۔ اب ان کے لامذہب اور دہریہ ہونے کا بھی اعلانیہ طور سے ملاحظہ کیجئے۔ میرے اس کلام سے بعض برادر اسلام تو متعجب ہوںگے اور بعض تو ناخوش ہو جائیںگے اور کہیںگے کلمہ گو کو خواہ مخواہ دہریہ کہتے ہیں۔ اے بزرگوار اور اے عزیزو! اس عاجز کو کوئی وجہ دشمنی یا تعصب کی نہیںہے۔ کسی قسم کا اس میں میر انفع نہیں ہے۔ مگر میں مرزاقادیانی کی واقعی حالت معلوم کر کے آپ سے بالیقین کہتا ہوں کہ ان کا کلمہ پڑھنا ان کی مدح سرائی ان کے نعتیہ اشعار، نبوت محمدیہؐ پر ان کے لیکچر سب مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور تحصیل زر کے لئے ہیں۔ اگر یہ نہ کرتے تو یہ خوشحالی انہیں میسر نہ ہوتی۔ انہیں کوئی مسلمان چندہ نہ دیتا۔ آپ ٹھنڈے دل سے ان کے اقوال ملاحظہ کیجئے۔ صحیفۂ محمدیہ کا دوسرا نمبر مسیح قادیان اور توہین انبیاء اور ان کے بعض جھوٹ وفریب کا بیان آپ یہ بھی معلوم کر لیں کہ مرزاقادیانی کچھ ایسے بھولے اور نادان شخص نہیں ہیں کہ مسلمانوں کے سامنے اعلانیہ اپنے دہریہ ہونے کا اقرار کرلیں۔ نہایت روشن طریقے سے ان کی نہایت معرکہ کی پیشین گوئیاں جھوٹی ہوئی ہیں۔ مگر تمام عمر بیہودہ باتیں بناکر مریدوں کو راضی رکھا ہے۔ فیصلہ آسمانی کے تینوں حصہ دیکھنا چاہئے۔ اسی طرح مذہب اسلام اور حضرت سید المرسلینؐ کی مذمت کی ہے۔ مگر ایسے پیرایہ سے کہ ان کے مریدین اور ناواقف مسلمان نہیں سمجھے۔ حقیقت رسائل اعجازیہ مرزائیہ دیکھئے۔ پہلے مضمون میں پیش گوئی کے جھوٹے ہونے کے علاوہ سخت مخالف کے مقابلے میں نہایت ذلیل وخوار ہونا اور پیشین گوئی میں اعلانیہ فریب کرنا ثابت ہوا۔ اس مضمون میں ان کی اندرونی حالت ارشاد خداوندی اور سیرت نبوی کے خلاف ملاحظہ کیجئے۔ انبیائے کرام کو خدائے تعالیٰ مخلوق کی ہدایت کے لئے بھیجتا ہے اور ان کے اقوال اور