احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
اﷲتعالیٰ انسانی گرائمر (قواعد) صرف ونحو سے بالکل ناواقف ہے۔ اصل الفاظ مرزاقادیانی کے یہ ہیں۔ ’’یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اﷲتعالیٰ بعض جگہ انسانی گرائمر یعنی صرف ونحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیریں قرآن میں بہت پائی جاتی ہیں۔ مثلاً یہ آیت ’’ان ہذان الساحران‘‘ انسانی نحو کی رو سے ’’ان ہذین‘‘ چاہئے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۰۴، خزائن ج۲۲ ص۳۱۷) دوستو! آپ تو مرزاقادیانی کو جو کچھ سمجھتے ہیں۔ سمجھئے! لیکن مجھ سے دریافت کرو تو میں ایسے ملعون کو ایک صحیح الحواس کافر بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوں۔ وہ کیوں؟ سنئے! اس لئے کہ جب مرزاقادیانی نے خداتعالیٰ کی غلطی پکڑی تو اپنا قرآن اس طرح تصنیف کرنا شروع کر دیا اور اﷲ تعالیٰ پر یوں افتراء کرتا ہے۔ ’’میرا آنا خدا کے جلال کے ظہور کا وقت ہے اور میرے وقت میں فرشتوں اور شیاطین کی آخری جنگ ہے اور خدا اس وقت وہ نشان دکھلائے گا جو اس نے کبھی دکھائے نہیں۔ گویا خدا زمین پر خود اتر آئے گا۔ جیسا کہ وہ (خداتعالیٰ) فرماتا ہے۔ ’’یوم یأتی ربک فی ظلل من الغمام‘‘ یعنی اس دن بادلوں میں تیرا خدا اتر آئے گا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۵۴، خزائن ج۲۲ ص۱۵۸) اے دجال اکبر کے مریدو! یہ آیت ’’یوم یأتی ربک فی ظلل من الغمام‘‘ قرآن مجید کے کس پارہ میں ہے۔ میں تو یہاں چیلنج دیتا ہوں کہ کم ازکم کوئی مرزائی مرزاغلام احمد قادیانی کے کسی الہام سے ڈھونڈ کر بتلائے کہ یہ کون سا الہام ہے اور کب مرزاقادیانی پر نازل ہوا۔ میرے بہکے ہوئے دوستو یاد رکھو۔ قیامت تک یہ آیت مرزائی قرآن میں دکھلانے سے قاصر رہیںگے۔ تمہارے نبی نے خدا پر سراسر افتراء کیا۔ اس آیت کی حقیقت صرف اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ مرزاقادیانی کے نفس کی ایجاد ہے۔ اس لئے میں تو یہی کہوںگا جو کہ مرزاقادیانی نے (حقیقت الوحی ص۱۶۳، خزائن ج۲۲ ص۱۶۷) پر کہا ہے۔ ’’خدا پر افتراء کرنے والا سب کافروں سے بڑھ کر ہے۔‘‘ مولانا شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلویؒ پر افتراء حضرات! اس خاک ہند سے صدہا علماء خاندان، ہزاروں صاحب فضل وکمال پیدا ہوئے۔ لیکن یاس کی آخری ساعت میں اﷲتعالیٰ کی رحمت دہلی پر سایہ فگن ہوئی اور انتخاب قدرت نے حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحبؒ کے گھر میں استاذ الہند حضرت مولانا شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلویؒ کو پیدا کیا۔ اس سے پہلے بھی علم کی گھٹائیں چھائیں، گرجتیں برستیں۔ پھر آسمان کھل گیا۔ مگر خدانے اس اسم بامسمّی ولی ذات کی معرفت علم کا ابر نازل فرمایا۔ وہ صرف ہند