احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کرواتے اور بیرونی آواز کی انتظار کی جاتی۔ رہے قادیان کے احمدی، سو انہیں معلوم ہے کہ جان نثاروں کا حشر محمد امین مجاہد بخارا کا حشر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اشتعال انگیزی کا جواب یہ مل رہا ہے کہ اگر پھانسی چڑھنا سلسلہ کی عزت ہے تو اپنی اولاد مبارک احمد، منور احمد، ناصر احمد، (تیسری خلافت کے امیدوار) کو قتل وغارت کے لئے آمادہ کیجئے۔ تاکہ وہ پھانسی کے تختہ پر گورداسپور جیل میں شہادت کا مرتبہ حاصل کریں۔ یہ فخر صرف سادہ لوح یا کرایہ داروں کے حصہ میں ہی نہیں آیا۔ ’’میں مسیح موعود کی پیش گوئیوں کا مصداق ہوں۔ اگر مجھ پر اعتراض کرو گے تو مسیح موعود کی پیش گوئیوں کو جھٹلاؤ گے۔‘‘ یہ وہ ڈھال ہے جو بھولے بھالے مریدوں کے سامنے اندھی تقلید کے جواز میں پیش کی جاتی ہے۔ حالانکہ: ۱… حضرت مسیح موعود کی پیش گوئی کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ لڑکا ابھی پیدا ہونا تھا اور پیش گوئی کے وقت مرزامحمود احمد صاحب پیدا ہوچکے تھے۔ ۲… اگر مسیح موعود کے نزدیک مرزامحمود احمد ہی آپ کی پیش گوئیوں کے مصداق تھے تو فرمائیے حضور کی زندگی میں جب خلیفہ صاحب پر الزام لگا تو کیوں ایک کمیشن بٹھایا گیا۔ یہی جواب کیوں نہ دیاگیا کہ میرا بیٹا ایسا نہیں ہوسکتا۔ وہ تو ہماری پیش گوئیوں کا مصداق ہے۔ کیا مسیح موعود نے یہ نہ فرمایا تھا کہ اگر محمود ایسا ہی ثابت ہو تو میں اسے عاق کردوںگا۔ پس یہ ثابت ہے کہ کمیشن کا تقرر ہوسکتا ہے اور ہونا چاہئے۔ جناب خلیفہ صاحب کی خدمت میں مخلصانہ مشورہ موجودہ حالات میں یہ ہے کہ اشتعال انگیزی کو چھوڑئیے۔ کیونکہ یہ ۱۹۳۷ء ہے اور وہ ۱۹۳۰ء تھا۔ نقص امن اور قانون شکنی کی تمام تر ذمہ داری جو اشتعال انگیزی کے نتیجہ میں ظہور پذیر ہوگی آپ کی گردن پر ہوگی۔ مخلص اور ہمدرد بے سود ہے۔ کیونکہ آپ خوب جانتے ہیں کہ یہ مخلص اصحاب فی الواقعہ مخلص ہیں۔ جوروستم چھوڑ کر کوئی معقول طریق فیصلہ کو منظور کیجئے۔ اگر حیات وممات مسیح علیہ السلام یا مسئلہ ختم نبوت پر شرائط طے کر کے مخالفین سے مناظرے ہوسکتے ہیں تو آئیے۔ فیصلہ کن مناظرہ میں طے کیجئے۔ آزاد تحقیقاتی کمیشن آپ پر بیٹھ سکتا ہے یا نہیں۔ جناب خلیفہ صاحب! محمد امین مجاہد بخارا کی روح قادیان کے گرد چکر لگارہی ہے۔ ذرا سوچیں کہ حضرت مولانا نوردین خلیفہ اوّل کے فرزند ارجمند میاں عبدالحئی مرحوم اور آپ کی دختر نیک اختر صاحب زادی امتہ الحئی صاحبہ کی روحیں اپ کو کیا نصیحت کر رہی ہیں؟ شیخ عبدالعزیز نو مسلم کی روح کیا پکار رہی ہے؟ لاپتہ شیخ فتح محمد منیجر احمدیہ اسٹور کیا آواز دے رہا ہے؟ قاضی محمد علی کا