احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
فرمائے اور انجمن مذکور اپنے محترم ارکان کی مساعی مخلصانہ سے روز افزوں ترقیات سے بہرہ اندوز ہو۔ وما ذالک علیٰ اﷲ بعزیز! انجمن مذکور میں بحیثیت ایک رکن کے میں اپنا نام بھی پیش کرتا ہوں اور جو قواعد وضوابط مرتب ہوں۔ نیز جو امدادی رقم ارکان سے سالانہ یا ماہوار تجویز ہو وغیرہ، ان سب امور سے مطلع فرمایا جائے۔ رہاسرپرستی کے لئے آپ حضرات کا ارشاد واصرار، سو اس کے لئے نہ مجھ میں اہلیت ہے اور نہ ہمت اور صحت اس لئے اس بارے میں مجھ کو معذور تصور فرمایا جائے۔ امید ہے کہ انجمن موصوف کے آئندہ عزائم جدید تجاویز اور لائحہ عمل وغیرہ سے مطلع فرماتے رہیںگے۔ پرسوں تک بجنور مقیم ہوں۔ اس کے بعد دیوبند پہنچ کر بغرض علاج امرتسر کا بھی ارادہ کر رہا ہوں۔ اگر امرتسر جانا ہوا اور موقع ملا۔ شاید لاہور بھی جانا ہو۔ باقی حالات بدستور ہیں۔‘‘ ۲۴؍شوال المکرم ۱۳۵۱ھ بقلم سید احمد رضا خادم حضرت شاہ صاحب مدظلہ ضروری نوٹ! اراکین مجلس یہ عرض کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ اس مجلس کا مقصد وحید محض خدمت دین متین ہے۔ جیسا کہ اس کے اغراض ومقاصد سے ظاہر ہے۔ کسی اسلامی انجمن سے تعارض وتصادم مقصود نہیں۔ بلکہ یہ مجلس اپنی وسعت کے مطابق ہر اسلامی انجمن کے جائز ومناسب اعانت سے دریغ نہ کرے گی۔ اسمائے گرامی اراکین ومعاونین مجلس مستشار العلماء پنجاب لاہور ۱… حضرت مولانا شیخ الحدیث سید محمد انور شاہ کشمیری سرپرست مجلس ۲… مولانا حافظ حکیم مفتی محمد خلیل صاحب لاہور صدر مجلس ۳… مولانا محمد نجم الدین صاحب پروفیسر اورینٹل کالج لاہور نائب صدر مجلس ۴… مولانا محمد نور الحق صاحب پروفیسر اورینٹل کالج لاہور ناظم اعلیٰ مجلس ۵… مولانا محمد قمر علی صاحب سابق صدر مدرس قاسم العلوم لاہور نائب ناظم مجلس ۶… مولانا عبدالحنان صاحب ناظم جمعیت علماء پنجاب ۷… مولانا حافظ محمد صادق صاحب خطیب جامع پٹولیاں لاہور