احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
عبدأ من عبادنا اٰتینہ رحمۃ من عندنا وعلمنٰہ من لدنا علما (کہف)‘‘ {انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندے (خضر) کو پایا۔جس کو ہم نے اپنی خاص مہربانی سے ایک حصہ دیا اور اپنی طرف سے اس کو ایک خاص علم سکھایا تھا۔} ب… ’’الذین یتبعون الرسول النبی الامی الذی یجدونہ مکتوباً عندہم فی التورۃ والانجیل (الاعراف)‘‘ {وہ لوگ اس رسول اکتسابی علوم سے ناواقف کی تابعداری کرتے ہیں۔ جن کا ذکر وہ توریت اور انجیل میں پاتے ہیں۔} ۷…ہدایت وتزکیہ نفس نبی ہدایت خلق کے واسطے آتے ہیں اور لوگوں کو حقانی تعلیم دے کر ان کا تزکیہ نفس کرتے ہیں۔ ہادی ومہدی ورہبر کامل ہوتے ہیں اور خود ہدایت یافتہ ہوتے ہیں۔ ’’ولکل قوم ہاد‘‘ {ہر قوم کے واسطے ہدایت کرنے والا بھیجا گیا ہے۔} ب… حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی لغزش کا ذکر فرماکر اﷲتعالیٰ فرماتا ہے۔ ’’فاما یاتینکم منی ہدی فمن تبع ہدیٰ فلاخوف علیہم ولاہم یحزنون۰ والذین کفروا وکذبوا بایتنا اولئک اصحاب النار ہم فیہا خالدون (البقرہ)‘‘ {اگر ہماری طرف سے تم لوگوں کے پاس کوئی ہدایت پہنچے تو اس پر چلنا۔ کیونکہ جو ہماری ہدایت کی پیروی کریںگے۔ آخرت میں ان پر نہ توکسی قسم کا خوف طاری ہوگا اور نہ وہ کسی طرح پراز راہ خاطر رہیں گے اور جو لوگ نافرمانی کریںگے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیںگے۔ وہی دوزخی ہوںگے اور وہ ہمیشہ دوزخ ہی میں رہیںگے۔} ج… ’’ھو الذی بعث فی الامیین رسولاً منہم یتلوا علیہم آیاتہ ویزکیہم ویعلمہم الکتاب والحکمۃ (جمعہ)‘‘ ہدایت قادیانی شرک فی الذات وشرک فی الصفات اور شرک فی الطاعات کا سبق پڑھا گئے۔ تمام انبیاء علیہم السلام اور خاص کر حضرت سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی سخت توہین کر گئے۔ ائمہ اطہار اولاد سیدنا احمد مختارﷺ پر یک بیک حملے کئے۔ عذاب قبر، وجود ملائکہ، یاجوج ماجوج، نزول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور امام محمد مہدی آخر الزمان سے صاف انکار کیا۔ (تحفہ نورانی)