احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
قادیانی سجنو! ایسی آیت قرآن سے دیکھاؤ۔ مبلغ ۱۷ روپے انعام پاؤ۔ ورنہ جھوٹے کو خیر باد کہو۔ ۲۵… مرزاقادیانی نے لکھا ہے۔ ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان‘‘ (ازالہ اوہام ص۲۳، خزائن ج۳ ص۱۳۸، حقیقت الوحی ص۷۷) مرزائیو! عبارت مرقومہ قرآن سے دکھلاؤ۔ مبلغ ۱۸روپے نقد چہرہ شاہی وصول پاؤ۔ یا اقرار کرو کہ جھوٹ اور افتراء ہمارا ایمان ہے۔ ۲۶… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’مسیح سور کا گوشت کھائے گا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۹، خزائن ج۲۲ ص۳۱) جو قادیانی ایسا ثابت کرے وہ ۱۹روپے انعام پاوے۔ ورنہ قادیانی نبوت کو خیر باد کہے۔ محمدی بیگم کا نکاح ۲۷… محمدی بیگم کے متعلق مرزاقادیانی نے بڑے پرزور صاف اور صریح دعوے کئے تھے کہ اگر وہ میرے نکاح میں نہ آئی تو میں جھوٹا۔ ہر ایک بد سے بدتر وغیرہ ٹھہروںگا۔ فرماتے ہیں۔ ’’اصل بات اپنے حال پر قائم ہے۔ (احمد بیگ کے داماد سلطان محمد کا مرزاقادیانی کے سامنے مرنا پھر محمدی بیگم کا مرزاقادیانی کے نکاح میں آنا) کوئی شخص کسی تدبیر سے اسے مٹا نہیں سکتا۔ خداتعالیٰ کی طرف سے یہ تقدیر مبرم (ان ٹل) ہے۔ جو بغیر پوری ہوئے ٹل نہیں سکتی اور اس کے پورا ہونے کا وقت عنقریب ہے۔ خدا کی قسم یہ حق ہے۔ عنقریب تو اسے دیکھ لے گا کہ وہ (داماد احمد بیگ) میرے سامنے مرے گا اور میں اپنے سچے یا جھوٹے ہونے کی کسوٹی اسے ٹھہراتا ہوں۔ اگر وہ میرے سامنے مر گیا تو میں سچا ہوں اور اگر ایسا نہ ہوا تو میں جھوٹا ہوں۔ ایسا ہی خدا نے مجھے بتایا ہے۔‘‘ (انجام آتھم ص۲۲۳، خزائن ج۱۱ ص۲۲۳) نیز شہادت القرآن میں فرماتے ہیں۔ ’’پھر مرزااحمد بیگ ہوشیارپوری کے داماد کی موت کی نسبت پیشین گوئی جو پٹی ضلع لاہور کا باشندہ ہے۔ جس کی میعاد آج کی تاریخ سے جو اکیس ستمبر ۱۸۹۳ء ہے۔ قریباً گیارہ مہینے رہ گئے ہیں۔ یہ تمام امور جو انسانی طاقت سے بالکل بالاتر ہیں۔ ایک صادق یا کاذب کی شناخت کے لئے کافی ہیں۔‘‘ (شہادت القرآن ص۷۹، خزائن ج۶ ص۳۷۵)