احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱۸…نبی ورسول کی قومی زبان ہوتی ہے جتنے نبی ورسول گذرے وہ اپنی قوم میں اسی کی زبان میں تبلیغ کرتے رہے اور اسی قوم کی زبان ومحاورات میں صحائف وکتابیں نازل ہوتی رہیں۔ جیسے عبرانی، فارسی، سنسکرت وعربی مگر مرزاقادیانی پنجابی رسول ہوکر کبھی انگریزی غلط الہام شائع کرتے رہے۔ کبھی فارسی،کبھی اردو اور کبھی عربی اور جو قصیدہ عربی لکھا اس میں کئی غلطیاں نکلیں۔ ’’وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ لیبین لہم (ابراہیم)‘‘ {اور ہم نے جو کوئی پیغمبر بھیجا تو اس کی قوم کی بولی والا تاکہ ان کو سمجھا سکے۔} ف… عجب پنجابی رسول آیا کہ جس نے پنجابی امت کے سامنے عربی وانگریزی وعظ سنایا۔ ۱۹…نبی ورسول خود مؤمن کامل ہو ’’اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والمؤمنون‘‘ {ہمارے پیغمبر (محمدﷺ) اس کتاب کو مانتے ہیں جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر اتری ہے اور پیغمبر کے ساتھ دوسرے مسلمان بھی وہ سب کے سب اﷲ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے کہ سب پیغمبروں کا دین ایک ہی ہے اور کہتے ہیں کہ ہم خدا کے پیغمبروں میں سے کسی ایک کو بھی جدا نہیں سمجھتے۔ یعنی سب کو مانتے ہیں۔} ب… ’’انا اوّل المسلمین‘‘ اور ’’انا اوّل المؤمنین‘‘ کا اظہار جناب رسالت مآبﷺ کی طرف سے قرآن شریف میں موجود ہے۔ اسلام قادیانی مرزاقادیانی آنجہانی کے عقائد اور ان کے ملفوظات اور تصانیف والہامات سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے عقائد اسلامیہ ہر گز نہ تھے اور ان کا ایمان رسول مقبولﷺ پر کامل نہ تھا۔ ان کو اﷲ ورسول کی معرفت حاصل نہ تھی۔ ان کے عقائد سے شرک ٹپکتا ہے۔ ان کے خیالات سے اﷲتعالیٰ مجسم ومشبہ قرار پاتا ہے۔ قرآن شریف ونبوت کی وہ توہین کرتے ہیں۔ مفصل عقائد قادیانی کتاب تحفہ نورانی میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس سے چند عقائد لکھے جاتے ہیں اور ان کے اسلام اور ایمان پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ جس بزرگ کے اسلام اور ایمان میں بھی خلل ہو اور وہ مؤمن کامل نہ ہو اور نہ اسلامی عقائد رکھتا ہو تو وہ مسیح موعود اور نبی کسی طرح بن سکتا ہے۔