احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۸…رسالہ عبرت خیز جس میں بعض مدعیان کاذب کی فایز المرامی اور بعض انبیاء علیہم السلام کی دنیاوی ناکامی کے عبرت خیز واقعات ہیں۔ جس سے مرزاقادیانی کی عظیم الشان دلیل بیکار ہوگئی اور مرزاقادیانی ذلیل ہوئے۔ یہ رسالہ نہایت قابل دید ہے۔ رسالۂ حفاظت ایمان میں ۹۰رسالوں کانام لکھا ہے جو آپ کے مرشد کی کذابی کے ثبوت میں لکھے گئے ہیں۔میاں عبدالرحیم خوب یاد رکھئے کہ حضرت اقدس نے قدیم مسیحی اور جدید مسیحی مرزائی کی بیخ کنی کر کے ان کا خاکہ اڑادیا ہے اور امت محمدیہ کا خیر الامم ہونا اور حضرت سرور انبیاء علیہم السلام والثناء کی عظمت وشان کو قائم رکھا ہے۔ جسے مرزاقادیانی اور مرزائیان مٹا رہے ہیں اور حضور سرور عالمﷺ کی چالیس کروڑ امت کو جہنمی بنا کر سرور امت کی عظمت کو مٹانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی لکھنا ضرور ہے کہ رسائل مذکورہ کی نسبت عوام کے فریب دینے کی غرض سے لکھ دیا ہے کہ توجہ کے لائق نہیں ہیں۔ ایسی جھوٹ وفریب سے اپنے دام گرفتوں کو سنبھال رہے ہو۔ رسائل حقانی کی نسبت چیلنج میاں عبدالرحیم یہ وہ رسالے ہیں جن سے مرزاقادیانی کا جھوٹ اور فریب آفتاب کی طرح روشن ہوگیا۔ کس کس خوبی سے اور کیسے کیسے طریقوں سے مرزاقادیانی کا دجال اور مفتری ہونا نہایت ظاہرکر کے دکھایا ہے۔ کیا دیکھنے والے یہ نہیں دیکھتے کہ صرف رسالہ فیصلہ آسمانی مرزاقادیانی کی کذابی کے ثبوت میں واقعی آسمانی فیصلہ ہے۔ اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ کلام الٰہی کے نصوص قطعیہ نے انہیںجھوٹا اور مفتری ثابت کر دیا۔ کلام رسول اﷲﷺ انہیں جھوٹا فرماتا ہے اور دجال کالقب دیتا ہے۔ ان کے اقوال ان کی کذابی کے شاہد ہیں۔ مرزاقادیانی اپنے پختہ اقرار سے جھوٹے اور ہر ایک بد سے بدتر قرار پاتے ہیں۔ ان کا بیان بازاری شہدوں کی طرح انہیں جھوٹا ٹھہراتا ہے۔ ہم اس کے ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چیلنج ہم عام جلسہ کریںگے اور ہر مذہب کے تعلیم یافتہ حضرات کو جمع کر کے ہر ایک رسالہ پیش کریںگے اور اس کے مضامین سنائیںگے اور رسالوں کو دکھائیںگے اور پھر قطعی فیصلہ ان سے لیںگے کہ اس رسالہ سے مسیح قادیان مرزاغلام احمد کا کذاب اور مفتری ہونا کافی طور سے ثابت ہوگیا یا نہیں اور حضرات قادیانی کو بھی بلائیںگے اور ان کی کذابی کی ہر ایک دلیل کو پیش کر کے اس کا جواب طلب کریںگے۔ مگر ہم یقینی اور قطعی طور سے کہتے ہیں کہ یہاں سے لے کر