احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۲۰…مسیح علیہ السلام کے چال چلن کے متعلق مرزاقادیانی لکھتے ہیں: ’’ایک کھاؤ پیئو، شرابی نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا پرستار، خود بین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘ (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۲۳،۲۴) ۲۰…انہوں نے (مسیح نے) اپنی نسبت کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا جس سے وہ خدائی کے مدعی ثابت ہوں۔ (لیکچر سیالکوٹ ص۴۳، خزائن ج۲۰ ص۲۳۶) حضرت امام مہدی کے متعلق متضاد باتیں تصویر کا ایک رخ تصویر کا دوسرا رخ ۲۱…’’اور وہ آخری مہدی جو تنزل اسلام کے وقت اور گمراہی کے پھیلنے کے زمانہ میں براہ راست خدا سے ہدایت پانے والا اور اس آسمانی مائدہ کو نئے سرے سے انسانوں کے آگے پیش کرنے والا تقدیر الٰہی میں مقرر کیاگیا تھا۔ جس کی بشارت آج سے تیرہ سو برس پہلے رسول کریمﷺ نے دی تھی۔ وہ میں ہی ہوں۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۲، خزائن ج۲۰ ص۴) ب…میں خدا سے وحی پاکر کہتا ہوں کہ میں بنی فارس میں سے ہوں اور بموجب اس حدیث کے جو کنز العمال میں درج ہے بنی فارس بھی بنی اسرائیل اور اہل بیت میں سے ہیں اور حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں۔ (ایک غلطی کا ازالہ ص۹، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳) ۲۱…’’میرا یہ دعویٰ نہیں ہے کہ میں وہ مہدی ہوں جو مصداق من ولد فاطمہ ومن عترتی وغیرہ ہے۔‘‘ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۸۵، خزائن ج۲۱ ص۳۵۶) دعویٰ نبوت کے متعلق متضاد باتیں تصویر کا ایک رخ تصویر کا دوسرا رخ ۲۲…’’وما کان لی ان ادعی النبوت واخرج من الاسلام والحق بقوم کافرین‘‘ اور یہ مجھے کہاں حق پہنچتا ہے کہ میں نبوت کا دعویٰ کروں اور اسلام سے خارج ہو جاؤں اور قوم کافرین سے جاکر مل جاؤں۔ یہ کیونکر ممکن ہے کہ مسلمان ہو کر نبوت کا ادعا کروں۔ (حمامۃ البشریٰ ص۷۹، خزائن ج۷ ص۲۹۷)۲۲…ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں۔ (اخبار بدر مورخہ۵؍مارچ ۱۹۰۸ئ) ب…نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیاگیا ہوں۔ (حقیقت الوحی ص۳۹۱، خزائن ج۲۲ ص۴۰۶)