احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ب… ’’لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمؤمنین رؤف الرحیم (التوبۃ)‘‘ {لوگو تمہارے پاس تم ہی میں کا ایک پیغمبر آچکا۔ تمہاری تکلیف اس کو ناگوار ہے۔ تمہاری بھلائی کی اس کو لو لگی ہے۔ مسلمانوں پر بہت شفقت کرتا ہے۔} ج… ’’لقد کان لکم فی رسول اﷲ اسوۃ حسنۃ فمن کان یرجو اﷲ والیوم الاخرہ وذکرہ اﷲ کثیرا (الاحزاب)‘‘ {مسلمانوں تحقیق تمہارے واسطے رسول خدا میں نیک نمونے موجود ہیں۔ ان لوگوں کے واسطے جو اﷲ اور پچھلے دن سے ڈرتے ہیں اور اﷲتعالیٰ کو بہت یاد کرتے ہیں۔} اخلاق قادیانی مرزاقادیانی کے اخلاق کا نمونہ ان کی تصانیف اعجاز احمدی وغیرہ میں کہ الف سے لے کر یے تک کوئی گالی نہیں جو نہ نکالی ہو۔ بدذات، بے ایمان، نجاست خور، شیطان، مفسد، بھیڑیا، کمینہ، مکار، کتا، جاہل، فریبی، پلید، ابن الموا، مچھر، کثردم، حیض والی عورت، کذاب، خبیث، مشرک، دیو، پاخانہ، فاسق، گھوڑا، شریر وغیرہ الفاظ علماء کرام کی نسبت نکالے ہیں۔ جو مرزاقادیانی کی تہذیب، اخلاق حسنہ، مسیحیت، مہدویت، ونبوت کا بین ثبوت ہیں۔ الف… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کی ہے۔ معجزات عیسوی مسمریزم ہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا باب یوسف درکھان کہاں ہے۔ کذاب، ناپاک خیال، شرابی، متکبر، شریر، راست بازوں کا دشمن، یہودی کا شاگرد کہا ہے۔ ب… ’’مسیح کا خاندن نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھی۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظاہر ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱ حاشیہ) ج… ’’مریم کی وہ شان ہے جس نے ایک مدت تک اپنے تئیں نکاح سے روکا۔ پھر بزرگان قوم کے نہایت اصرار سے بوجہ حمل کے نکاح کر لیا۔‘‘ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸) ۴…عصمت وطہارت شرائط ومعیار نبوت میں سے سب سے بھاری شرط عصمت الانبیاء ہے۔ نبی ورسول وامام معصوم ہوتے ہیں۔ ان سے گناہ کبیرہ وصغیرہ کا کسی وقت عمداً وسہواً بلکہ کسی کام کا جو خلاف