احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱۰… کتاب(کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵) پر ایک افتراء خداتعالیٰ پر اس طرح تصنیف کرتے ہیں۔ لکھتے ہیں کہ: ’’قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘ کوئی مرزائی یہ آیت دکھائے تو وہ ایک روپیہ انعام پائے۔ ورنہ ہم تو وہی کہیں گے۔ جیسا کہ مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ: ’’جس امر میں قرآن اور رسول کریم پر زد پڑتی ہو تو ایماندار کا کام نہیں کہ اس پلید پہلو کو اختیار کر لے۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۵، خزائن ج۱۷ ص۴۱) مسیح موعود کے وقت کا نشان بندہ نے ایک دفعہ مرزاقادیانی کو پوچھا کہ جناب والا اگر دجال پادری ہیں تو ان کا گدھا کون سا ہے؟ فرمانے لگے کہ دجال کا گدھا یہی ریل کی سواری ہے۔ (ازالہ اوہام ص۱۶۴، خزائن ج۳ ص۱۷۴) ناظرین! غور کیجئے کہ اس ریل کی ایجاد ۱۸۰۰ء سے بھی پہلے کی ہے۔ جب کہ مرزاقادیانی کے آباؤاجداد بھی پیدا نہیں ہوئے تھے اور پھر تماشہ یہ کہ اسی گدھے پر خود بھی سوار ہوتے رہے اور پنجاب میں سیر کرتے رہے۔ لیکن کبھی آپ نے یہ نہیں کہا کہ یہ ریل بھی مسیح موعود کے وقت کا نشان ہے۔ بلکہ اسی ریل کو دجال کا گدھا ہی ظاہر کرتے رہے۔ حضرات! جب سلطان عبدالحمید خان مرحوم نے حاجیوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے اسلامی دنیا میں تحریک کی کہ حجاز میں ریل بنائی جائے تو مرزاقادیانی نے سوچا کہ جب حجاز میں ریل تیار ہوگی تو ضرور ہے کہ دمشق سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ پھر جدہ تک بھی ریل تیار ہو جائے گی۔ اس موقعہ کو غنیمت سمجھ کر آپ نے بھی اپنی صداقت کا نشان دکھانے کے لئے یہ اعلان کردیا کہ یہ ریل جو حجاز میں تیار ہورہی ہے یہ بھی میری صداقت کا نشان ہے۔ مگر مرزاقادیانی اس فن میں کمال حاصل کرچکے تھے کہ جب کبھی کوئی پیش گوئی یا کسی کی نسبت اعلان کرتے تھے تو دونوں پہلوؤں کو پہلے سوچ لیتے تھے اور اپنے بچاؤ کی صورت کوئی نہ کوئی رکھ لیتے تھے۔ کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ اگر مولویوں کے رگڑے میں آگیا تو پیس کر ہی رکھ دیںگے۔ چنانچہ آپ نے یہ سوچا کہ اگر مدینہ اور مکہ کے درمیان ریل تیار ہوگئی اور لوگوں کی آمدورفت شروع ہوگئی تب تو پانچوں انگلیاں فلاں ابن فلاں میں اور اگر ریل نہ تیار ہوئی تو یہ کہہ کر جان چھڑاؤں گا کہ یہ ایڈیٹران اخبار کا مقولہ ہے جو میں نے نقل کیا ہے اور اس وقت ریل تیار ہورہی تھی۔ اس لئے مجھ پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا اور اگر ریل تیار نہ ہوئی تو نہ سہی۔ اس کی جگہ پر موٹریں تو چل رہی ہیں اور یہ دجال کے چھوٹے گدھے ہیں۔ اﷲ اﷲ خیر سلا!