احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
مرزاقادیانی کا یہ ارشاد بھی جھوٹا نکلا۔ آپ کی آمد سے فرقہ بندی بڑھ گئی۔ بلکہ مرزاقادیانی کے مرید دوپارٹیوں میں منقسم ہوگئے۔ (لاہوری اور قادیانی) جو ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں۔ یہ ہے مرزاقادیانی کے وجود کی برکت؟ ۳۶… مرزاقادیانی حدیث رسول کی بایں الفاظ توہین کرتے ہیں۔ ’’جو حدیث ہمارے الہام کے خلاف ہوا سے ہم رد کر دیتے ہیں۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۸،۱۰، خزائن ج۱۷ ص۵۱) ادھر تو مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ میں محمد کا بروز (سایہ) ہوں۔ ادھر حدیث رسول کی اس قدر توہین؟ کیا ایسا شخص بھی راست بازوں کی فہرست میں شمار کیا جاسکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔ ۳۷… مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ: ’’قرآن شریف میں ہے۔ اس (مرزاقادیانی) کے زمانہ میں ایک نئی سواری پیدا ہوگی جو آگ سے چلے گی۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۲۲، خزائن ج۲۰ ص۲۵) بالکل جھوٹ ہے۔ قرآن میں ایسا کہیں نہیں لکھا۔ قادیانی دوستو! ایسی آیت دکھانے کی جرأت کروگے؟ دیدہ باید! مرزاقادیانی کا دعویٰ الوہیت ۳۸… مرزاقادیانی کا ارشاد ہے۔ ’’ورایتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ہو مخلقت السمٰوٰت والارض وقلت انا زینا السماء الدینا بمصابیح‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴،۵۶۵، خزائن ج۵ ص۵۶۴،۵۶۵) یعنی میں اپنے آپ کو نیند میں عین خدا دیکھتا ہوں اور یقین کیا کہ میں وہی ہوں۔ پھر میں نے آسمان اور زمین بنائے اور میں نے کہا کہ ہم نے آسمان کو ستاروں سے سجایا ہے۔ مرزاقادیانی کا یہ افتراء بھی قابل قدر ہے۔ ایسے لوگوں کی نسبت ارشاد خداوندی موجود ہے۔ ’’ومن یقل منہم انی الہ من دونہ فذالک نجزیہ جہنم (انبیائ)‘‘ {یعنی بندوں اور فرشتوں میں سے جو کہے کہ میں خدا کے سوا اﷲ ہوں۔ ہم اس کو جہنم میں جھونکیںگے۔} فرعون اپنے آپ کو رب کہتا تھا۔ جو خدا کا صفتی نام ہے۔ مگر مرزاقادیانی اپنے آپ کو اﷲ کہتا ہے۔ یہ خدا کا ذاتی نام ہے۔ عقیدہ الوہیت میں مرزاقادیانی فرعون سے بھی زیادہ کمال رکھتے ہیں۔ یہ ہے قادیانی نبوت کی شان؟ ۳۹… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’قرآن شریف میں یہ خبر موجود ہے کہ مسیح موعود کے وقت طاعون پڑے گی۔‘‘ (کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ ص۵) بالکل جھوٹ ہے جو قادیانی اس مضمون کی آیت قرآن سے دکھلاوے ۲۳روپے انعام پائے۔