احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
براہین احمدیہ میں یہ کیوں لکھتے کہ: ’’جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیاگیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعہ ظہور میں آئے گا۔ جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیںگے۔‘‘ہمارا چیلنج ہم نے براہین احمدیہ کی جو عبارت اوپر لکھی ہے اگر مرزائی یہ ثابت کر دیں کہ وہ براہین احمدیہ میں نہیں ہے تو ہم ان کو دس ہزار روپیہ نقد انعام دیںگے۔ مثیل مریم ہم نے (کشف التلبیس ص۲۳) میں ’’ایک مشکل کا حل‘‘ کے عنوان سے لکھا تھا کہ: ’’جب مرزاقادیانی نے مسیح موعود بننا چاہا تو ان کی راہ میں مذکورہ احادیث حائل تھیں۔ جن میں تصریح ہے کہ آنے والے ابن مریم ہوںگے۔ لیکن مرزاقادیانی نے کمال ہوشیاری سے اس مشکل کو بھی حل کر دیا۔‘‘ چنانچہ لکھتے ہیں۔جیسا کہ (براہین احمدیہ حصہ چہارم ص۴۹۶) میں درج ہے۔ ’’مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں بذریعہ اس الہام کے جو سب سے آخر (براہین احمدیہ ص۵۵۶) میں درج ہے۔ مجھے مریم سے عیسیٰ بنایا گیا۔ پس اس طرح سے میں عیسیٰ بن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۶، خزائن ج۱۹ ص۵۰) اس کے جواب میں مرزائی سیکرٹری لکھتا ہے کہ معترض کو چاہئے کہ وہ سورۃ مریم پر غور کرے۔ جہاں مؤمنوں کو حضرت مریم کے مماثل قرار دیا گیا ہے تو کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا۔ حضرت مولانا روم فرماتے ہیں ؎ ہمچو مریم جہاں زآسیب حبیب حاملہ شداز مسیح دل فریب یعنی مریم صفت مؤمن کی جان پر جب سایہ حبیب پڑا تو وہ مسیح دلفریب سے حاملہ ہو گئی۔ اگر تعصب حائل نہ ہو اور تحقیق حق کا ارادہ ہو تو یہ قرآنی ارشاد اور صوفیا کے ہاں استعمال ہونے والا عام استعارہ سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ (اظہار الحق ص۱۵) الجواب قارئین حضرات! مرزائی سیکرٹری کے اس دلفریب جواب کو باربار پڑھیں اور ان کے دجل وفریب کی داد دیں۔ ہم دریافت کرتے ہیں کہ قرآن کی کس آیت میں مؤمنوں کو مماثل مریم