احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
تیسرے مضمون میں چند طالبین حق کے وہ خواب ہیں۔ جنہوں نے طلب حق کی غرض سے مرزاقادیانی کی حالت معلوم کرنے کے لئے استخارہ کیا اور خواب میں ان کی حالت معلوم ہوئی۔ اس کے لکھنے کی ضرورت یہ ہوئی کہ مرزائی حضرات نے اکثر کہا کہ اگر مرزاقادیانی کی صداقت معلوم کرنا چاہتے ہو تو استخارہ کرو۔ بہت لوگوں نے ایسا کیا اور انہیں صداقت معلوم ہوئی۔ مگر صحیفۂ محمدیہ نمبر۳ سے اس بیان کی اصلی حالت بخوبی معلوم ہوسکتی ہے۔ خصوصاً ان خوابوں سے جو پہلے مرزاقادیانی کو مان چکے تھے اور پھر انہیں خیال ہوا اور خواب میں ان کی حالت دیکھی۔ وہ نہایت ہی اعتبار کے لائق ہے۔ اﷲتعالیٰ راہ مستقیم پر قائم رکھے۔ آمین! چوتھے مضمون میں قادیانی فرشتہ کے زبان قلم سے خلیفہ قادیان کی معزولی اور مرزاقادیانی کے دس جھوٹ بیان ہوئے ہیں۔ پانچویں مضمون میں مرزائیوں کے صدر انجمن کے مناظرہ میں نہایت فاش شکست کا ذکر ہے۔ صحیفۂ محمدیہ کا پہلا مضمون! مسیح قادیانی کے جھوٹے الہامات وغلط دعوے اور نامراد دعائیں بہی خواہان امت محمدیہؐ نے مرزاغلام احمد قادیانی کے جھوٹے دعوؤں اور غلط الہامات کے بیان میں بہت رسالے لکھے ہیں۔ جن کی فہرست بھی طبع ہوکر شائع ہوچکی ہے۔ میں چند رسالوں سے انتخاب کر کے ان کے جھوٹ، فریب اور غلطیوں کی تعداد ناظرین کے روبرو پیش کرتا ہوں۔ ملاحظہ کر کے ان کی حالت معلوم کریں۔ فیصلہ آسمانی حصہ اوّل بمع تتمہ اس میں مرزاقادیانی کے نہایت عظیم الشان نشان کا جھوٹ ہونا ثابت کیا ہے۔ ۱۵۹جھوٹ، فریب اور غلطیاں ان کی دکھائی ہیں۔ فیصلہ آسمانی حصہ دوم اس میں ۶۹ جھوٹ، فریب اور غلطیاں مرزاقادیانی کی دکھائی ہیں اور ان کے متعدد اقراروں سے ان کا جھوٹا ہونا ثابت کیا ہے۔ فیصلہ آسمانی حصہ سوم اس میں ۹۰جھوٹ، فریب اور غلطیاں مرزاقادیانی کی لکھی گئی ہیں اور منکوحہ آسمانی