احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مٹی کا ایک پتلہ چڑیا کی شکل پر بناتا ہوں۔ پھر اس پر پھونک مارتا ہوں اور خدائی قدرت سے اڑنے لگتا ہے اور اﷲ تعالیٰ کے حکم سے مادرزاد اندھے اور کوڑھے کو بھلا چنگا کر دیتا ہوں اور مردے کو جلادیتا ہوں اور تم جو کھا کر آؤ اور جو اپنے گھروں میں رکھ چھوڑو وہ سب میں تم کو بتادیتا ہوں۔ اگر تم میں ایمان ہے تو یہ تمہارے لئے بڑی نشانی ہے۔} ۱۳…نبی یا رسول شاعر نہیں ہوتا ’’انہ لقول رسول کریم وما ہو بقول شاعر (الحاقہ)‘‘ {یہ قرآن شریف رسول کریم کا فرمان ہے۔ وہ شاعر کا قول نہیں ہے۔} مرزاقادیانی شاعر تھا۔ ۱۴…نبی ورسول اپنے آپ کو امتی نہیںکہتا نبی کا دعویٰ مضبوط وپکا ہوتا ہے۔ لوگوں سے نہیں ڈرتا۔ مرزاقادیانی امتی تھے۔ حکام وقت سے ڈرتے رہے۔ عدالت میں معافی نامہ پیش کیا۔ علماء اسلام کے روبرو مباحثہ ومناظرہ کو نہ نکلے۔ قادیانی چار دیواروں میں محبوس رہے۔ ۱۵…کتب الہامی سابقہ میں آنے والے نبی ورسول کے واسطے پیشین گوئیاں درج ہوتی ہیں۔ ۱۶…نبی ورسول نبی ورسول وہ ہے جو گذشتہ انبیاء ومرسلین کی تصدیق کرے۔ ان کی نبوت میں فرق نہ کرے۔ ’’لا نفرق بین احد من رسلہ‘‘ کا مصداق ہو اور آنے والے نبی ورسول کی پیشین گوئی فرمائے۔ ’’واذ قال عیسیٰ ابن مریم انی رسول اﷲ الیکم مصدقاً لما بین یدیہ من التورات ومبشراً برسول یأتی من بعدہ اسمہ احمد۰ فلما جاؤہم البینات قالوا ہذا سحر مبین‘‘ {اور جب عیسیٰ ابن مریم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف خدا کا بھیجا ہوا ہوں اور کتاب تورات جو مجھ سے پہلے نازل ہوچکی ہے اس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر کی تم کو خوشخبری سناتا ہوں۔ جو میرے بعد آئیںگے اور ان کا نام ہوگا احمد۔ پھر جب وہ احمد جن کا دوسرا نام محمد ہے بنی اسرائیل کے پاس کھلے کھلے معجزے لے کر آئے۔ وہ کہنے لگے کہ صریح جادو ہے۔} کیا غضب ہے کہ اس آیت شریف کو مرزاقادیانی نے غصب کر کے اپنا نام احمد رکھ لیا ہے۔ جناب رسول خداﷺ نے بھی احمد ہونے کا دعویٰ فرمایا ہے اور مرزاقادیانی نے بھی غلامی چھوڑ کر احمد کے نام کا دعویٰ کیا ہے۔