احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
آئیے توبہ کیجئے اور سیدھے سادھے مسلمان ہو جائیے اور ہر کاذب کو لاکھ کی ایک بات سنائیے کہ نبوت آنحضرتﷺ پر ختم ہوچکی۔ اب آپ کے بعد جو کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ بموجب صحیح حدیث کے دجال ہے، کذاب ہے۔ بس اس میں آپ کو کوئی مشکل نہیں پڑے گی۔ کفر آپ کے نزدیک نہیں بھٹکے گا۔ عقل آپ کی قائم رہے گی۔ علم آپ کا صحیح وسالم رہے گا اور آپ انصاف پر ہو کر ایسے سب کاذب، مدعیوں کو ایک ہی حکم سنا سکیںگے۔ قیامت کے دن رسول کریمﷺ کے جھنڈے تلے ہوکر شفاعت کے امیدوار ہوسکیںگے۔ خدا کرے کہ آپ لوگوں کو سمجھ آجائے ؎ گونالہ نار سا ہو نہ ہو آہ میں اثر میں نے تو درگذر نہ کی جو مجھ سے ہوسکا مرزائیوں کی تمام جماعتوں کو چیلنج مرزائیت کا جنازہ بے گور وکفن تمام مرزائی جماعتیں مل کر تجہیز وتکفین کریں۔ کفن ارزاں، قبر مفت ورنہ میت پولیس کے حوالے۔ حضرات! عرض یہ ہے کہ مرزائی مرزاقادیانی کو مسیح صادق کہتے ہیں اور مسلمان منشی غلام احمد قادیانی کو کاذب کہتے ہیں۔ جب مرزائی مرزاقادیانی کو سچا ثابت نہیں کرسکتے تو مسلمان مرزاقادیانی کو کاذب ثابت کرتے ہیں۔ چونکہ ہم کو مرزائیوں پر اعتماد نہیں۔ نہ ہمارے تجربہ میں وہ طالب حق ثابت ہوئے۔ بلکہ ہم کو یقین ہے کہ ان دنیاوی منافع کی بناء پر جو ان کو مرزائی ہونے میں حاصل ہیں اور مسلمان ہونے یا رہنے میں حاصل نہیں ہوسکتے اور دلائل قاہرہ کے باوجود بھی مرزائیت سے تائب نہیں ہوتے ہیں۔ تاہم بطور اتمام حجت تمام مرزائی جماعتوں کی خدمت میں بہت مختصر اور آسان فیصلہ پیش کرتے ہیں کہ وہ مشورہ کر کے یا علیحدہ علیحدہ بذریعہ اشتہار مطبوعہ فرمائیں کہ مرزاقادیانی کے کاذب اور جھوٹا ہونے کے اس قدر قطعی یقینی جھوٹ ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ بس جو تعداد مرزائی مشتہر کریںگے خدا چاہے اسی قدر مرزاقادیانی کے ایسے جھوٹ جن میں مرزائی کوئی معقول تاویل بھی نہ کرسکیں وہ ہم پیش کردیںگے اور ایک غیر مسلم حکم بھی مقرر ہوسکتا ہے اور بڑا حکم تو مرزائیوں کا اس کے جواب سے سکوت ہے۔ کیونکہ کسی کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اس سے زیادہ اور کیا دلیل ہوسکتی ہے کہ اس کے جھوٹ ثابت کئے جائیں۔ ورنہ جھوٹ بول کر بھی انسان جھوٹا ثابت نہ ہو تو پھر اسے کس طرح جھوٹا ثابت کیا جائے۔