احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
الہامات مرزا ۱… ’’انت اسمی الاعلیٰ‘‘ تو میرا سب سے بڑا امام ہے۔ (اربعین ص۳۴، خزائن ج۱۷ ص۴۲۳) ۲… خداتعالیٰ نے ایک قطعی اور یقینی پیشین گوئی میں میرے پر ظاہر کر رکھا ہے کہ میری ذریت سے ایک شخص پیدا ہوگا۔ جس کو کئی باتوں میں مسیح علیہ السلام سے مشابہت ہوگی۔ وہ آسمان سے اترے گا اور زمین والوں کی راہ سیدھی کردے گا۔ وہ امیروں کو دستگیری بخشے گا اور ان کو جو شبہات کے زنجیروں میں مقید ہیں رہائی دے گا۔ فرزند دلبند گرامی وارجمند مظہر الحق والعلاء ’’وکان اﷲ نزل من السمائ‘‘ گویا اﷲتعالیٰ آسمان سے نازل ہوا۔ (ازالہ اوہامص۱۵۶، خزائن ج۳ ص۱۸۰) ۳… مرزاخدا کا بیٹا۔ الہام ’’اسمع ولدی‘‘ اے میرے بیٹے سن۔ (البشریٰ ج۱ ص۴۹) ۴… خدا کا نماز پڑھنا اور سونا اصلی واصوم رسم وانام۔ میں نماز پڑھوںگا۔ روزے رکھوںگا۔ جاگتا ہوں اور سوتا ہوں۔ (البشریٰ ج۲ ص۷۹) ۵… ’’کل لک ولامرک‘‘ سب تیرے لئے اور تیرے حکم کے لئے ہیں۔ (البشریٰ ج۲ ص۱۴۰) ۶… ’’کان اﷲ نزل من السمائ‘‘ گویا خدائے تعالیٰ آسمان سے اترا۔ (حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۹) ۷… ’’انی مع الرسول اجیب واخطی واصیب‘‘ میں رسول کے ساتھ جواب دوںگا۔ کبھی خطا بھی کروںگا اور کبھی صواب بھی۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶) ۸… دانیال نبی نے اپنی کتاب میں میرا نام میکائیکل رکھا ہے اور عبرانی میں لفظی معنی میکائیل کے ہیں۔ خدا کے مانند۔ (اربعین نمبر۳ ص۸۱حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۱۳) ۸…صاحب کتاب ہونا ہر ایک نبی ورسول کے واسطے صاحب کتاب وصحیفہ وشریعت کا ہونا ضروری ہے۔ جو نبوت ورسالت کا دعویٰ کرے اور اس کے پاس کوئی کتاب وشریعت الٰہیہ نہ ہو یا خدائی ہدایت نہ ہو۔ وہ کاذب نبی ورسول ہوتا ہے۔ وہ درخت بے ثمروانسان بے بصر ہوتا ہے اور اس کی نبوت سے کیا فائدہ ہے۔