احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
پس یہ دو دلیلیں تھیں جو غلط ثابت ہو گئیں اور حکیم صاحب کا افتراء نہایت روشن طریق پر ثابت ہوگیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکیم صاحب نہیں تو ہمارے ناظرین کو ہماری سرخی کی تصدیق ہوگئی ہوگی۔ کیونکہ افتراء کی نسبت حکیم صاحب کی طرف خود ان کی ناجائز کرتوت کی وجہ سے ہے ؎ گل وگل چین کا گلہ بلبل خوش لہجہ نہ کر تو گرفتار ہوئی اپنی صدا کے باعث اخیر میں ہم حکیم صاحب سے محض اس قدر کہنا چاہتے ہیں کہ آہ آپ نے ناجائز حمیت میں جھوٹ وافتراء سے بھی دریغ نہ فرمایا اور قرآن کی اس سخت وعید کو بھی آپ نے فراموش فرمادیا۔ مشغول رہو۔ اس سے مرزاقادیانی کی تعریف نکلی یا مذمت ہر جگہ الٹا سمجھنا آپ کا ہی حصہ ہے۔ ’’انما یفتری الکذب الذین لا یؤمنون بایٰت اﷲ‘‘ جھوٹ وافتراء وہی باندھتے ہیں جو خدا کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے۔ دوسرے نمبر کا جواب ’’وجوہ یومئذ علیہا غبرۃ ترہقہا قترۃ‘‘ معزز ناظرین! اس حقیقت کا انکشاف کہ واقعی حضرت مولانا مدظلہ پر علماء مکہ معظمہ نے تکفیر کی ہے اور وہ فتاویٰ الحرمین کے ص۳۸،۳۹ میں موجود ہے۔ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ آپ خود فتاویٰ مذکور ملاحظہ فرمالیں کہ پوری کتاب میں ایک جگہ بھی حضرت مولانا کا اسم گرامی ہے یا محض حکیم صاحب کا افتراء ہے۔ ہم نے کتاب مذکور بہتیرے مطبع اور ہندی مصری کتب خانوں میں (بقیہ حاشیہ گذشتہ صفحہ) (اسرار نہانی ص۳۳) ونیز اپنے ان دونوں سفید وسیاہ الہاموں کی تطبیق کر کے دکھائیے۔ یا اپنے الہام بھیجنے والے کے پاس درخواست کیجئے یا کیفیت طلب کیجئے۔ (اسرار نہانی ص۳۴) کہ اولاد تو خود مراچنان گفتہ بودی حالانکہ گونہ خلاف وعکس آن الہام کنے۔ (مصنف) علاوہ این (رابگذار) کا معنی یہ سمجھنا کہ مرزاقادیانی کی تردید نہ کرو۔ آپ ہی کا حصہ ہے۔ اس کا تو صاف مطلب یہ ہے کہ مرزاقادیانی جو جھوٹا مہدی اور مسیح ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اس کا اعتراف نہ کرو اور بکار خویش مشغول باش۔ یعنی اپنے کام میں جس پر تم ہو اور تمہارا مسلک ومذہب ہے۔ اسی پر قائم اور اسی پر عامل اور اس میں مشغول رہو۔ اس سے مرزاقادیانی کی تعریف نکلی یا مذمت ہر جگہ الٹا سمجھنا آپ کا ہی حصہ ہے۔ تری کمزوریاں تیری دلیلیں دیکھ لیں ہم نے تیرے پیچھے ہی پیچھے ہر جگہ پھرتی ہے رسوائی