احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
حضور سرور عالمﷺ کی شان میں فرمایا گیا اور ’’نزلہ روح القدس من ربک بالحق‘‘ آپ کی عزت میں اتری۔ آپ نے مسیح علیہ السلام کی عظمت وجلالت کو قائم رکھا اور ان کے منکروں پر سزا کا حکم جاری فرمایا۔ ان پر تہمت لگانے والوں کو کافر قرار دیا اور ان کی دوبارہ جاہ وجلال کے ساتھ آمد کی تصدیق فرمائی اور حضور انور سیدنا محمد رسول اﷲﷺ ہی سردار دوجہاں کہلائے۔ وہی دنیا کے سردار اور خاتم النبیین ہیں۔ الغرض توریت، زبور، انجیل میں بشارات احمدیہ موجود ہیں۔ اگر عیسائیوں اور یہودیوں کی متعصب آنکھ نہ دیکھے تو اس کا کیا علاج ہے۔ علاوہ اس کے ثبوت نبوت محمدیہﷺ کے اور کئی دلائل ہیں۔ اوّل… جو کمالات اور اوصاف فرداً فرداً انبیاء ومرسلین، رشی منی اتاروں میں موجود تھے۔ وہ سب کے سب جامع طور ہمارے آقائے نامدار اور رسولوں کے سردار میں پائے جاتے ہیں۔ عیسائی اور یہودی، ہندو وآریہ اور بدھ مذہب کے پیرو جس معیار وشرائط سے اپنے اپنے نبیوں، ریفارمروں اور اتاروں کو پرکھیںگے۔ ہم تمام معیار وشرائط نبوت محمدیہؐ میں ثابت کردیںگے۔ دوم… حضور انورﷺ کی پاک ومقدس زندگی آپ کے طرز معاشرت وتمدن عبادت وریاضت آسوہ حسنہ۔ آپ کا توحیدی مشن، استقلال واستقامت، نبوت کے واسطے کافی ثبوت ہیں۔ آپ نے تن تنہا یتیمی وبیکسی کی حالت میں دعویٰ رسالت کیا اور ہزاروں روکاوٹیں ومخالفتیں مصائبات وتکالیف میں اس کو اخیر تک نبھادیا اور باوجودیکہ آپ کو زرمال ودولت، ملک، حسین وخوبصورت عورتوں کے پیشکش ہونے کے بھی اپنا مشن جاری رکھا اور دنیاوی جاہ وجلال ولالچ وحکومت پر لات ماردی اور فرمایا کہ اگر تمام دنیا کامال ودولت مجھ کو دیا جائے آفتاب داہنے ہاتھ میں اور مہتاب بائیں ہاتھ میں رکھا جائے تو بھی اشاعت توحید الٰہی سے منہ نہ موڑوںگا۔ زمانۂ جاہلیت حضور انورﷺ نے عرب کے وحشی لوگوں میں نشوونما پائی۔ انہیں میں رہے۔ باوجود ان کی اخلاق ضمیمہ وافعال ناپسندیدہ کے آپ تمام اخلاق حسنہ، علم، عفت، حلم، تواضع، جودوسخاوت، حیاؤ شجاعت،کرم، مروت، صدق، امانت، زہد تقویٰ، دیانت میںموصوف ہوئے اور قبل نبوت بھی صادق وامین کہلائے۔ تو یہ عطیہ خداداد ونعمت الٰہی نہیں تو اور کیا ہے۔ ۱… حضور انور سرور عالمﷺ سے پیشتر کازمانہ عرب میں ایام وزمانۂ جاہلیت