احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ان کا حافظہ کمزور ہو کر نسیان تک نوبت پہنچ چکی تھی۔ (ملاحظہ ہو تطبیق علامات ص۱۶) ان کا دماغ خراب ہوچکا تھا۔ (شہادت نمبر۱) ان کے کلام میں سخت تناقض اور جھوٹ تھا۔ (تطبیق علامات نمبر۲۰) ان کے کل الہامات اور دعاوی مرض مالیخولیا کی وجہ سے تھے۔ (تمام کتاب اس کا ثبوت ہے) اس تحقیق کے بعد میں نے اپنا فرض سمجھا کہ اس بات سے عوام الناس کو آگاہ کردوں۔ تاکہ وہ دھوکہ سے بچ جائیں اور مرزاقادیانی کو مالیخولیا کا بیمار سمجھ کر ان سے الگ رہیں اور جو عدم واقفیت کے باعث اس جال میں پھنس چکے ہیں۔ وہ جلد از جلد توبہ کر کے راہ راست پر آجائیں۔ یہ مضمون میں نے حاجی عبدالغنی صاحب ناظم انجمن شباب المسلمین بٹالہ کے ایماء پر لکھا اور ۲؍نومبر ۱۹۲۹ء کے جلسہ انجمن شباب المسلمین بٹالہ میں اس پر لیکچر دیا۔ جس سے سامعین پر ایک گہرا اثر ہوا۔ ان کا اصرار تھا کہ اس کو عام اخبارات اور رسائل میں شائع کیا جائے۔ لیکن عدیم الفرصتی کے باعث ایک عرصہ تک یہ مضمون معرض التواء میں پڑا رہا۔ اب رہنمائے قوم جناب سید محمد شریف صاحب گھڑیالوی امیر جماعت اہل حدیث کی فرمائش پر میں نے اس کو نہایت اہتمام کے ساتھ طبع کرایا اور اس سے قبل جو مضامین مرزاقادیانی کو صحیح الدماغ ثابت کرنے اور مالیخولیا وغیرہ کی تردید میں احمدی اصحاب نے تحریر کئے تھے۔ ان تمام کا جواب نہایت مدلل اور مہذب پیرایہ میں اس رسالہ کے اخیر پر لکھا۔ میرا دعویٰ ہے کہ کوئی احمدی خواہ وہ ڈاکٹر ہو یا حکیم، اگر مرزائیت کے تعصب کی پٹی کو آنکھوں سے ہٹا کر منصفانہ حیثیت سے اس مضمون کو دیکھے گا تو یقینا اسی وقت اپنی زبان سے مرزاقادیانی کے ناقص الدماغ ہونے کا اقرار کرلے گا۔ اگر کسی مجبوری کے باعث اپنے منہ سے یہ الفآظ نہ کہے گا تو اس کے دل میں ایک دفعہ ضرور کھٹک جائے گا کہ واقعی مرزاقادیانی مالیخولیا کے مریض تھے۔ (حکیم محمدعلی) جن کتابوں سے امداد لی گئی میں نے اس رسالہ کی تیاری میں جن کتابوں سے امداد لی ان کے نام حسب ذیل ہیں۔ (۱)شرح اسباب۔ (۲)ترجمہ شرح اسباب۔ (۳)حدود الامراض۔ (۴)طب اکبر اردو۔ (۵)اکسیر اعظم فارسی۔ (۶)قانون شیخ۔ (۷)مخزن حکمت۔ (۸)بیاض نورالدین۔ (۹)مشکوۃ شریف۔ (۱۰)مسلم شریف۔ (۱۱)مسند احمد۔ (۱۲)اربعین۔ (۱۳)ازالہ اوہام۔ (۱۴)ست بچن۔ (۱۵)حقیقت الوحی۔ (۱۶)نزول مسیح۔ (۱۷)درثمین۔ (۱۸)البشریٰ۔ (۱۹)ریویو آف ریلیجنز۔ (۲۰)سیرۃ المہدی۔ (۲۱)اخبار بدر قادیان۔ (۲۲)رسالہ تشحیذ الاذہان۔ (۲۳)کتاب منظور الٰہی۔ (۲۴)اخبار الفضل۔ (۲۵)دافع البلائ۔ (۲۶)آئینہ