احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
رہتے۔ ہاں فیضان وانوار نبوت سے انسان، قطب، ولی، غوث، ابدال، اصحاب، مؤمن، صدیق وصالح کا درجہ حاصل کرسکتا ہے اور ان کی معیت میں شامل ہو سکتا ہے۔ اﷲتعالیٰ نے جہاں دنیا میں انسان کو پیدا کیا اور اسی نے انسان کی باامن عارفانہ زندگی بسر کرنے کے واسطے قانون بھی بنادئیے۔ اس قانون کے بتانے والے اور انسان کو سیدھے راستہ پر چلانے والے مذہب میں رسول اور نبی کے نام سے پکارے گئے۔ جب دنیا میں جہالت ظلم وشرک، فسق وفجور، فساد بدامنی کی تاریکی چھا جاتی ہے اور تمام مخلوق بادشاہ سے لے کر رعایا تک اس میں مستغرق ہو جاتی ہیں۔ قدرتی وفطرتی قوانین کو توڑا جاتا ہے۔ عبادت الٰہی سے منہ موڑ کر مخلوق پرستی ودنیا پرستی اختیار کی جاتی ہے۔ تب نبی یا رسول یا امام کی آمد آمد ہوتی ہے۔ جو دنیا میں مبعوث ہوکر خدائی نصرت ومدد سے لوگوں کو ہدایت کرتا ہے۔ بس دنیا میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر سیدنا محمد رسول اﷲﷺ تک ایک لاکھ چوبیس ہزار معصوم نبی ورسول ہدایت خلق کے واسطے مبعوث ہوئے اور آخری نبی ہمارا سردار سیدنا محمد رسول اﷲﷺ ہے۔ ’’لا الہ الااﷲ محمد رسول اﷲ‘‘ اوّل… معیار نبوت قرآن شریف میں ایسے سچے حقیقی نبی یا رسول کی شناخت ومعیار نبوت مفصلہ ذیل ہے۔ ۱…نبی یا رسول خدا کا خلیفہ قائمقام ہے اور خدا ہی کی طرف سے مبعوث ہوتا ہے۔ لوگ کمیٹی کر کے نبی یا رسول نہیں بناسکتے۔ ’’قولہ تعالیٰ واذ قال ربک للملئکۃ انی جاعل فی الارض خلیفۃ قالوا اتجعل فیہا من یفسد فیہا ویسفک الدماء ونحن نسبح بحمدک ونقدس لک قال انی اعلم مالا تعلمون (البقرہ)‘‘ {اور اپنے پیغمبر لوگوں سے اس وقت کا تذکرہ کرو۔ جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں اپنا ایک نائب بنانے والا ہوں۔ تو فرشتے بولے کیا تو زمین میں ایسے شخص کو نائب بناتا ہے۔ جو اس میں فساد پھیلائے اور خونریزیاں کرے اور بناتا ہے تو ہم کو بنا کہ ہم تیری حمد وثناء کے ساتھ تیری تسبیح وتقدیس کرتے رہتے ہیں۔ خدا نے فرمایا میں وہ مصلحتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔} (ترجمہ مولوی نذیر احمد دہلوی) ف… جب مقدس وپاک نورانی مخلوق فرشتوں کا اجماع وکمیٹی نامنظور ہوئی اور خداوند کریم جلشانہ نے حضرت سیدنا آدم علیہ السلام کو اپنا خلیفہ بنادیا تو بھلا غیر معصوم ناقص العقل انسان کے اجماع وشوریٰ سے کب نبی، رسول یا امام بن سکتا ہے۔ اگر لاکھوں اندھے جمع ہو جائیں تو ایک بینا آنکھوں والا نہیں بناسکتے۔ کروڑوں جاہل وناقص العقل لوگ کمیٹی کر کے ایک عقلمند نہیں