احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ب… ’’مگر ایک اور قوم بھی ہے جو مچھلیوں کی طرح اس دریا میں ہی پیدا ہوتی ہے اور اس دریا میں ہمیشہ رہتی ہے اور ایک دم بھی اس دریا کے بغیر جی نہیں سکتی۔ وہ وہی لوگ ہیں جو پیدائشی پاک ہیں اور ان کی فطرت میں عصمت ہے۔ انہیں کا نام نبی اور رسول اور پیغمبر ہے۔‘‘ (رسالہ ست بچن ص۸۶، خزائن ج۱۰ ص۲۱۰) ج… جناب مرزاقادیانی کو حیض آتا تھا اور ان میں پلیدی موجود تھی۔ وہ حیض بچہ کی صورت میں منتقل ہوگیا اور عیسیٰ علیہ السلام بن گیا۔ دیکھو یریدون ان یرو طمشک بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ (حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱) ۵…معجزہ ہر نبی ورسول کے واسطے معجزہ کا ہونا ضروری ہے۔ معجزہ وہ فعل ہے جس کے کرنے سے اور لوگ عاجز ہوں اور عادت کے خلاف اور دعوائے پیغمبری اور مقابلہ کے ساتھ ساتھ ہو۔ اس کی ضرورت اس وجہ سے ہے کہ جب کوئی شخص کسی بڑے عہدے کا دعویٰ کرے تاوقتیکہ کوئی سند دلیل واختیارات نہ رکھتا ہو۔ ہر گز قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ مثلاً کوئی شخص دعویٰ کرے کہ وہ بادشاہ یا گورنر ہے۔ جب تک کوئی شاہی پروانہ پیش نہ کرے یا سزا دینا، معاف کرنا انعام واکرام اس کے اختیار نہ ہو تو دعویٰ بے دلیل، قبول نہیں۔ اگر کوئی رسالت کا جھوٹا دعویٰ کرے یا سحر اور شعبدہ بازی،مکروفریب سے لوگوں کو بہکائے تو خداوند کریم پر واجب ہے کہ اس کا دعویٰ جھوٹا کرے۔ ورنہ اصلی ونقلی نبوت میں شناخت نہ ہوگی۔جیسا کہ ان دنوں مرزاقادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور کوئی معجزہ یا کرامت نہ دکھا سکا۔ وہ شرمسار ہوکر دنیا فانی سے چل بسا۔ اﷲ کے پیارے والوالعزم انبیاء مرسلین نے سینکڑوں معجزے مخلوق خدا کو دکھائے۔ عصائ، وید بیضا سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو عطاء ہوا اور لشکر فرعون دریائے نیل میں غرق ہوگیا۔ سیدنا ابراہیم خلیل اﷲ علیہ السلام پر آگ گل زار ہوگئی۔ سیدنا اسماعیل علیہ السلام ذبیح اﷲ کے پاؤں مارنے سے چشمہ زمزم جاری ہوگیا۔ سیدنا داؤد علیہ السلام کے ہاتھ سے لوہا وفولاد نرم ہوا۔ سیدنا سلیمان علیہ السلام کے تابع جنات وحوش وطیور رہے اور ان کے تخت کو ہوا اٹھائے پھری۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے مردوں کو زندہ کیا۔ کوڑھوں، مبروص مادرزاد اندھوں اور بیماروں کو اچھا کیا۔ سیدنا حضرت صالح علیہ السلام کو پتھر سے اونٹنی ملی۔ سیدنا محمد رسول اﷲﷺ نے جنگ بدر میں کنکروں سے کفار کو بھگایا۔ چاند کے