احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
پادریوں سے بحث رچانے کا ڈھونگ حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو قتل کریںگے وغیرہ۔ مرزاقادیانی کے لئے یہ ایک بڑا اشکال تھا۔ اس کو اس طرح حل کیا کہ دجال سے مراد پادریوں کا گروہ ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں کہ: ’’اب یہ سوال جو کیا جاتا ہے کہ ضرور ہے کہ مسیح ابن مریم سے پہلے دجال آگیا ہو۔ اس کا جواب ظاہر ہوگیا اور بپایہ ثبوت پہنچ گیا کہ مسیح دجال جس کے آنے کی انتظار تھی یہی پادریوں کا گروہ ہے جو ٹڈی دل کی طرح دنیا میں پھیل گیا ہے۔ سوآئے بزرگو! دجال معہود یہی ہے جو آچکا۔ مگر تم نے اسے شناخت نہیںکیا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۴۹۶، خزائن ج۳ ص۳۶۶) خردجال دجال کا گدھا، مرزاقادیانی کے نزدیک ریل گاڑی ہے۔ چنانچہ ازالہ اوہام میں لکھا ہے کہ: ’’چونکہ یہ عیسائی قوم کا ایجاد ہے۔ جن کا امام اور مقتدا یہی دجال گروہ ہے۔ اس لئے ان گاڑیوں کو دجال کا گدھا قرار دیا گیا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۳۱، خزائن ج۳ ص۴۹۳) دجال کا قتل حدیث میں آتا ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم باب لد پر دجال کو قتل کریںگے۔ اس کا مطلب مرزاقادیانی نے یہ لکھا ہے کہ: ’’پھر آخر باب لد پر قتل کیا جائے گا۔ لد ان لوگوں کو کہتے ہیں جو بیجا جھگڑنے والے ہوں۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جب دجال کے بیجا جھگڑے کمال تک پہنچ جائیںگے تب مسیح موعود ظہور کرے گا اور اس کے تمام جھگڑوں کا خاتمہ کر دے گا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۳۰، خزائن ج۳ ص۴۹۲،۴۹۳) فریب کا پردہ چاک ہوگیا مرزاقادیانی نے دجال کا مسیح کے ہاتھوں قتل ہونے کا یہ مطلب لیا ہے کہ مسیح موعود پادریوں کے جھگڑوں کا خاتمہ کر دے گا۔ لیکن یہ مطلب بھی ان کا پورا نہ ہوا۔ مرزاقادیانی ۱۹۰۸ء میں آنجہانی ہوگئے اور پادری بدستور ان کے بعد بھی دندناتے رہے اور آج تک مسلمانوں کو بدستور مرتد بنارہے ہیں۔ نعوذ باﷲ! مرزاقادیانی نے دجال کے گدھے کو ریل گاڑی تسلیم کر کے یہ مان لیا ہے کہ یہ عیسائی قوم کا ایجاد ہے اور پادری ان کے امام اور مقتداء ہیں۔ ظاہر ہے کہ ریل گاڑی انگریز حکومت نے چلائی تھی تو دجال اور اس کے گدھے کا خاتمہ تو جب تسلیم کیا جاسکتا ہے کہ انگریزی حکومت ہی برباد