احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
قادیانی دوستو! کس منہ سے تم کہتے ہو کہ مرزاقادیانی نے تثلیث کی تردید کی ہے۔ کیا عیسائیوں کے عقیدہ اور مرزاقادیانی کے عقیدہ میں کچھ فرق ہے؟ ہرگز نہیں۔ مرزاقادیانی کا دنیا کے تمام مسلمانوں کی نسبت عقیدہ ۲۱… فرماتے ہیں۔ ’’کل مسلم یقبلنی ویصدق دعوتی الا ذریۃ البغایا‘‘ یعنی جو میری نبوت کو مانتا ہے وہ مسلمان ہے اور جو کوئی نہیں مانتا وہ ولد الزنا حرام زادہ ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷، خزائن ج۵ ص۵۴۸) کتنا بڑا افتراء اور بہتان ہے کہ سب اہل اسلام وغیرہ کو قبیح صفت سے متصف کیا ہے۔ جن میں سادات واولیاء کرام وعلمائے عظام وصلحائے وغیرہ جو مرزاقادیانی کو نبی نہیں مانتے۔ سب داخل ہیں۔ یعنی معاذ اﷲ ولد الزنا ہیں۔ یہ ہے قادیانی نبی کی تہذیب، ایسے لوگوں کے متعلق قرآن کریم کا صاف فیصلہ ہے کہ جو کوئی کسی کو زنا کی تہمت لگائے وہ ملعون ہے۔ اس کو اسی کوڑے لگانے چاہئیں۔ فرمایا: ’’ان الذین یرمون المحصنٰت الغٰفلت المؤمنات لعنوا فی الدنیا والآخرۃ (سورہ نور)‘‘ مرزاقادیانی کے مریدو بتاؤ تمہارا پنجابی نبی قرآن مجید کی اس وعید سے کس طرح بچ سکتا ہے۔ اس کو فی آدمی کے حسب سے کیوں نہ اسی اسی ڈنڈے لگانے چاہئیں۔ کیا اب قادیان کی طرف منہ کرو گے یا کہو! بے انصافی تیرا سہارا۔ ۲۲… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’اگر قرآن میرا نام ابن مریم نہیں رکھتا تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘ (تحفہ ندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸) مرزائی دوستو! بتلاؤ قرآن کی کس آیت میں مرزاقادیانی کا نام ابن مریم بتایا گیا ہے جوکوئی ایسی آیت دکھاوے مبلغ ۱۵روپے انعام پاوے۔ ورنہ مرزاقادیانی کو خیر باد۔ ۲۳… مرزاقادیانی نے کہا ہے۔ آنحضرتﷺ فرماتے ہیں کہ مسیح موعود میری قبر میں دفن ہوگا۔ وہ میں ہی ہوں۔ (کشتی نوح ص۱۵، خزائن ج۱۹ ص۱۶، نزول المسیح ص۳) بالکل غلط ہے۔ آپ قادیان میں پڑے ہیں۔ مرزاقادیانی کو تو حج ہی نصیب نہیں ہوا۔ مرزاقادیانی کے مریدو! پنجابی نبی کا مدینہ رسول میں مدفون ہونا ثابت کرو۔ مبلغ ۱۶روپے انعام نقد وصول پاؤ۔ ورنہ کہو یا جھوٹ تیرا ستارا بلند۔ ۲۴… مرزاقادیانی کہتے ہیں: ’’اور قرآن بھی میرے آنے کا زمانہ متعین کرتا ہے۔ جو یہی زمانہ ہے۔‘‘ (تحفہ ندوہ ص۴، خزائن ج۱۹ ص۹۶)