احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
۱۱… قادیانی خدا کلرک ہے۔ مرزاقادیانی خداوند کریم کی تمثیلی طور پر زیارت کرتے ہیں۔ اس کو کلرک بناتے ہیں اور ایک کاغذ پر دستخط کراتے ہیں۔ مگر خداتعالیٰ دوات کی سیاہی اس کے کپڑوں پر چھڑکتا ہے۔ (حقیقت الوحی ص۲۵۵ملخص، خزائن ج۲۲ ص۲۶۷) ب… ’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۹،۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۸۹) ۱۲… ’’انت من مائنا وہم من فثل‘‘ تو ہمارے لفظ سے ہے اور وہ خشکی سے۔ (اربعین نمبر۳ ص۳۴، خزائن ج۱۷ ص۴۲۳) ۱۳… زمانہ حال کے مہذبین کے نزدیک کسی پر لعنت بھیجنا ایک گالی ہے۔ لیکن قرآن شریف کفار کو سنا سنا کر ان پر لعنت بھیجتا ہے۔ (ازالہ اوہام حصہ اوّل ص۱۵ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۱۵) ۱۴… قرآن شریف خدا کی کتاب اور میری منہ کی باتیں ہیں۔ (ضمیمہ تریاق القلوب ص۶۱، خزائن ج۱۵ ص۲۶۷) ۱۵… ’’انا انزلناہ قریباً من القادیان‘‘ قرآن شریف میں دائیں صفحہ شاید قریب نصف کے موقعہ پر ہے۔ (خلاصہ ازالہ اوہام ص۷۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۴۰) دوم… توہین نبوت ۱۶… ’’مگر یہ بات الزام کے لائق نہیں۔ کیونکہ امور اخباریہ کشفیہ میں اجتہادی غلطی انبیاء سے بھی ہوجاتی ہے۔ حضرت موسیٰ کی بعض پیشین گوئیاں بھی اسی صورت پر ظہور نہیں ہوئیں۔‘‘ (ازالہ اوہام حصہ اوّل ص۷، خزائن ج۳ ص۱۰۶) ۱۷… ’’جناب رسول خداﷺ کی پیشین گوئیوں میں بھی غلطی واقع ہوئی۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۴۴ حصہ دوم) ۱۸… ’’جناب رسول خداﷺ کاسیر معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہ تھا۔ بلکہ وہ نہایت اعلیٰ درجہ کا کشف تھا۔‘‘ (ازالہ اوہام حصہ اوّل ص۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۲۶) ۱۹… ’’ہر ایک نبی کا نام مجھے دیا گیا ہے۔ چنانچہ ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گذرا ہے۔ جس کو رودرگوپال بھی کہتے ہیں۔ یعنی فنا کرنے والا اور پرورش کرنے والا۔ اس کا نام بھی مجھے دیا گیا۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱)