احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
الف… ’’الم اﷲ لا الہ الا ہو الحی القیوم۰ نزل علیک الکتاب بالحق مصدقاً لما بین یدیہ وانزل التوراۃ والانجیل من قبل ہدی للناس وانزل الفرقان۰ ان الذین کفروا بایت اﷲ لہم عذاب شدید واﷲ عزیز ذوانتقام (آل عمران)‘‘ {الم اﷲ وہ ذات پاک ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ زندہ کارخانۂ عالم کا سنبھالنے والا۔ اے پیغمبرؐ اسی نے تم پر یہ کتاب برحق اتاری۔جو ان آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے۔ جو اس سے پہلے نازل ہوچکی ہیں اور اسی نے اور چیزوں کو بھی نازل کیا۔ جن سے حق وباطل کا فرق ظاہر ہوتا ہے جو لوگ خدا کی آیتوں سے منکر ہیں۔ بیشک ان کو سخت عذاب ہوگا اور اﷲ زبردست ہے بدلہ لینے والا۔} ب… ’’لقد ارسلنا رسلنا بالبینٰت وانزلنا معہم الکتاب (حدید)‘‘ {ہم نے اپنے رسولوں کو نشانیاں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اتاری۔} ب…صاحب شریعت ہونا ’’شرع لکم من الدین ما وصیٰ بہ نوحاً والذی اوحینا الیک وما وصینا بہ ابراہیم وموسیٰ وعیسیٰ ان اقیموالدین ولا تتفرقوا فیہ (الشوری)‘‘ {لوگو! اس نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ ٹھہرایا ہے۔ جس پر چلنے کا اس نے نوح کو حکم دیا تھا اور اے پیغمبر تمہاری طرف بھی ہم نے اسی رستے کی وحی کی ہے اور اسی کا ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کو بھی حکم دیا تھا کہ اسی دین کو قائم رکھنا اور اس میں تفرقہ نہ ڈالنا۔} زبور، توریت، انجیل، فرقان مجید یہ مشہور الہامی کتابیں ہیں اور ان میں اپنے اپنے وقت کے لئے شریعت تھی اور تمام انبیاء ومرسلین صاحب شریعت تھے اور کوئی نبی یا رسول صاحب شریعت کسی دوسرے کے ماتحت نہ تھا اور نہ کسی کا خلیفہ تھا۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام صاحب الکتاب وصاحب الشریعت بلاواسطہ رسول اور اولوالعزم تھے۔ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے خلیفے یا نائب ہرگز نہ تھے۔ قادیانیوں کا دعویٰ مخالف کتاب اﷲہے۔ سنو! ج… ’’تلک الرسل فضلنا بعضہم علیٰ بعض منہم من کلم اﷲ ورفع بعضہم درجٰت واتینا عیسیٰ ابن مریم البینٰت وایدناہ بروح القدس (بقرہ)‘‘ {یہ پیغمبر جو ہم نے بھیجے ان میں سے بعض کو بعض پر برتری دی۔ ان میں سے کوئی تو ایسے ہیں جن کے ساتھ خود اﷲ نے کلام کیا اور بعض کے درجے اور طرح پر بلند کئے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ کو ہم نے کھلے کھلے معجزے دئیے اور روح القدس یعنی جبرئیل سے ان کی تائید کی۔}