احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ان تمام آیات بینات میں ختم کے معنی بند کرنے کے ہیں۔ مہر لگانا ایک عربی محاورہ ہے۔ اگر حقیقی معنی لئے جائیں تو کوئی مرزائی قادیانی ہو یا لاہوری کسی کافر ومشرک کے دل، کان اور منہ پر مہر لگی ہوئی دکھا سکتا ہے۔ یا کسی ڈاکٹر صاحب نے پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کسی دل پر مہر لگی ہوئی دیکھی ہے۔ پس خاتم النبیین کے معنی ہیں۔ نبیوں کے بندکرنے والا۔ یعنی سیدنا محمد رسول اﷲﷺ کے بعد کوئی نبی ہوکر یا رسول ہوکر قیامت تک دنیا میں نہیں آئے گا۔ اگر ختم کے معنی جاری ہونے کے لئے جائیں تو عبارت یوں ہونی چاہئے کہ وحی رسالت حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوئی اور جناب رسول اﷲ محمد مصطفیﷺ پر جاری ہوگئی۔ پس ختم نبوت کے بعد اسلام میں کوئی نبی نہیں آسکتا۔ پنجم…خاتم النبیین کی معانی مرزاقادیانی کی زبانی ۱… ’’نبوت جو تامہ کاملہ ہے اور سارے کمالات وحی کو اپنے اندر جمع رکھتی ہے۔ ہم ایمان لائے ہیں۔ اس کے منقطع ہو جانے پر اس دن سے جب یہ اترا۔ ’’ماکان محمد ابا احد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ (توضیح المرام ص۱۳، خزائن ج۳ ص۶۱) ۲… ’’حضرت سیدنا ومولانا محمد مصطفیﷺ خاتم النبیین وخیرالمرسلین ہیں۔ جن کے ہاتھ سے اکمال دین ہوچکا اور وہ نعمت بمرتبۂ اتمام پہنچ چکی۔ جس کے ذریعہ سے انسان راہ راست کو اختیار کر کے خدائے تعالیٰ تک پہنچ سکتا ہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۳۷،۱۳۸، خزائن ج۳ ص۱۷۰) ۳… ’’بجز جناب ختم المرسلین احمد عربیﷺ کے اورکوئی ہمارے لئے ہادی اور مقتداء نہیں۔ جس کی پیروی ہم کریں یا دوسرں سے کرانا چاہیں۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۱۸۲، خزائن ج۳ ص۱۸۸) ۴… ’’اﷲ (وہ) وعدہ کرچکا ہے کہ بعد آنحضرتﷺ کے کوئی رسول نہیں بھیجا جائے گا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۵۸۶، خزائن ج۳ ص۴۱۶) ۵… ’’اکیسویں آیت یہ ہے۔ ’’ماکان محمد ابا احمد من رجالکم ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین‘‘ یعنی محمدﷺ تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے۔ مگر وہ رسول اﷲ ہے اور ختم کرنے والا نبیوں کا۔ یہ آیت بھی صاف دلالت کر رہی ہے کہ بعد ہمارے نبیﷺ کے کوئی رسول دنیا میں نہیں آئے گا۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۶۱۴، خزائن ج۳ ص۴۳۱)