احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
اوّل… توحید باری تعالیٰ ۱… ’’ہمارا خدا عاجی ہے۔‘‘ (ہاتھی دانت کا) (براہین احمدیہ ص۵۵۶حاشیہ، خزائن ج۱ ص۶۶۳) ۲… الہام وکشف مرزا ’’میں خود خدا ہوں اور یقین کیا کہ وہی ہوں۔ پھر میں نے آسمان اور دنیا کو پیدا کیا اور انازین السماء الدنیا بمصابیح پھر میں نے کہا اب ہم انسان کومٹی کے خلاصہ سے پیدا کریں گے۔‘‘ (کتاب ملخص البریہ ص۸۵تا۸۷، خزائن ج۱۳ ص۱۰۳تا۱۰۵) ۳… ’’رائت ربی علی صورت ابی۔ میں نے اپنے باپ غلام مرتضیٰ کی صورت پر اپنے رب کو دیکھا۔‘‘ (پیغام صلح ص۱۴،۱۹) ۴… ’’گویا خداتعالیٰ اس کے قلب پر اترا ہوا ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۷۱، خزائن ج۵ ص۷۱) ۵… ’’انت مننی بمنزلۃ ولدی‘‘ تو مجھ سے میرے فرزند کی مانند ہے۔ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹) ۶… ’’انی بایعتک بایعنی ربی‘‘ میں نے تیری بیعت کی مجھ سے اﷲتعالیٰ نے بیعت کی۔ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۲۷) ۷… ’’یحمدک اﷲ من عرشہ‘‘ اے مرزا اﷲتعالیٰ عرش سے تیری حمد کرتا ہے۔ (ضمیمہ تریاق القلوب ص۶۳، خزائن ج۱۵ ص۲۶۸ حاشیہ) ۸… اور جیسا اس عاجز کا مقام ایسا ہے کہ اس کو استعارہ کے طور پر ابنیت کے لفظ سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ (توضیح المرام ص۲۷، خزائن ج۳ ص۶۴) ۹… ’’یحمدک اﷲ ویمشی الیک‘‘ خدا تیری تعریف کرتا ہے اور تیری طرف چلا آتا ہے۔ (انجام آتھم ص۵۵، خزائن ج۱۱ ص۵۵، حقیقت الوحی ص۷۸، خزائن ج۲۲ ص۸۱) ۱۰… ’’انت منی بمنزلۃ اولادی۰ انت منی وانا منک‘‘ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری اولاد۔ تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۳ ص۶۴) ب… ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)