احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بک شہیداً علیٰ ہولاء (النحل)‘‘ {اور وہ دن یاد کر جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ایک گواہ اٹھائیںگے اور تجھ کو ان لوگوں پر گواہ بنا کر لائیںگے۔} ۳… ’’قل یا ایہا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمعیاً ن الذی لہ ملک السمٰوات والارض لا الہ الا ہو یحیی ویمیت فامنوا باﷲ ورسولہ النبی الامی الذی یؤمن باﷲ وکلمتہ واتبعوہ لعلکم تہتدون (الاعراف)‘‘ {اے پیغمبر کہہ دے میں تم سب لوگوں کی طرف عرب ہوں یا عجم اﷲ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوںَ جس کی آسمان اور زمین سب جگہ بادشاہت ہے۔ اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے تو لوگو اﷲ پر اور اس کے ان پڑھ پیغمبر پر جو اﷲتعالیٰ اور اس کی کلاموں پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پیروی کرو۔ تاکہ تم راہ پاؤ۔} نوٹ: سابقہ نبی ورسول علیحدہ علیحدہ متفرق طور اپنی اپنی قوم یا ایک دو شہروں کے واسطے آتے رہے اور ان کی تعلیم متفرق طور پرتھی۔ جب قوم اور ملک کی حدبندیاں ٹوٹ گئیں اور تمام قومیں ایک دوسرے سے ملنے لگ گئیں تو کامل تعلیم نازل ہوئی اور کل دنیا کے واسطے رسول کریم مبعوث ہوئے۔ جہاں جہاں انسان پایا جاتا ہے تو اب قادیانی نبی ورسول کون سی دنیا کا رسول ونبی بن کر آیا ہے۔ ۴… ’’ھو الذی ارسل رسولہ بالہدیٰ ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ ولوکرہ المشرکون (التوبہ)‘‘ {وہی خدا ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت کی باتیں اور سچا دین اسلام دے کر بھیجا۔ اس لئے کہ ہر دین پر غالب کرے۔ گومشرک براجانیں۔} جب تمام ادیان باطلہ پر دین اسلام کا غلبہ رہا تو اب دوسرے نبی ورسول کی آنے کی کیاضرورت ہے اور وہ اپنا دین کا غلبہ کس پر کرے گا۔ ۵… ’’تبٰرک الذی نزل الفرقان علیٰ عبدہ لیکون للعالمین نذیرا (الفرقان)‘‘ {بڑی برکت والا ہے وہ خدا جس نے اپنے بندے (حضرت محمدﷺ) پر قرآن اتارا۔ اس لئے کہ سارے جہاں کا ڈرانے والا ہو۔ جب سرور عالمﷺ نذیر کل ہوئے تو پھر کسی اور نبی کی کیا ضرورت ہے اور وہ کس جہاں کا نذیر وبشیر ہوگا۔} ۶… ’’وما ارسلناک الا کافۃ للناس بشیراً ونذیرا ولکن اکثر الناس لا یعلمون (السبائ)‘‘ {اور اے پیغمبر ہم نے تو تجھ کو ساری دنیاکے لوگوں کو خوشخبری سنانے اور عذاب سے ڈرانے کے لئے بھیجا ہے اور لیکن اکثرلوگ نہیں جانتے۔} یہ آیت شریف