احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی کے الہامات ومکاشفات وپیشین گوئیاں صحیح ثابت ہوئیں۔ سنو: ۱… ڈپٹی عبداﷲ آتھم صاحب عیسائی کی موت کا وقت مقرر کیا تو وہ صاحب ہرگز فوت نہ ہوئے۔ ۲… فاضل امرتسری کے واسطے مباہلہ کیا اور اشتہارات چھاپے۔ گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ مگر وہ دعا قبول نہ ہوئی۔ صادق کے سامنے کاذب فوت ہوگیا۔ ۳… ڈاکٹر عبدالحکیم خان مفسر قرآن مرید خاص کے واسطے پیشین گوئی کی۔ مگر پوری نہ ہوئی۔ بلکہ ڈاکٹر صاحب کی پیشین گوئی کے عین مطابق آپ کے مصنوعی نبی فوت ہو گئے۔ ۴… محمدی بیگم کے نکاح کا بڑے طمطراق سے اعلان کیا کہ اﷲتعالیٰ نے فرشتوں کے روبرو مرزاقادیانی کا آسمان پر نکاح پڑھا۔ مگر محمدی بیگم نکاح میں نہ آئی اور مرزاقادیانی کی منکوحہ آسمانی کو دوسرے صاحب نکاح کر کے لے گئے۔ مرزاقادیانی تاکتے رہے۔ ۵… قادیان دارالامان طاعون سے نہ بچ سکا۔ مرزاقادیانی کے خاص مرید پلیگ سے مرے۔ ۶… منشی عبدالکریم سیالکوٹی دشمن خاندان رسالتﷺ بڑے سخت عذاب میں مبتلا ہوکر اس جہاں سے چل بسا اور مرزاقادیانی کی پیشین گوئی غلط نکلی۔ ۷…مرزائیوں کو آج تک کوئی سلطنت، کوئی حکومت، کوئی بادشاہت نہ ملی، ہوس ہی رہی۔ ۸… مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں آج تک ریل جاری نہ ہوئی۔ مرزاقادیانی کے کذب پر مہر لگ گئی۔ ۹… زلزلہ کی پیشین گوئی کی اور قادیان سے باہر باغ میں مصنوعی پنجابی رسول نے ڈیرے وخیمے لگائے۔ مگر نہ کوئی زلزلہ آیا اور نہ ہی زمین کو جنبش ہوئی۔ مرزاقادیانی کو شرمندہ ہونا پڑا۔ ۱۰… مرزاقادیانی نے ایک سعید الفطرت عالم کباب لڑکے کی ولادت کے واسطے پیشین گوئی فرمائی۔ مگر بجائے لڑکے کے صاحبزادی پیدا ہوئی۔ مرزاقادیانی کو کھسیانا ہونا پڑا۔ ۱۱… مشرقی مینارہ اب تک مکمل نہ ہوا۔ کتاب براہین احمدیہ کے چندے خوردبرد ہوئے۔ مگر وہ کتاب اب تک مکمل ہوکر نہ چھپی۔ مرزائی ہر ایک میدان مناظرہ سے بھاگتے رہے اور ان کو کتاب اﷲ وسنت کے مقابلہ میں کبھی بھی فتح نہ ہوئی اور نہ ہی مرزاقادیانی کا ایمان ثابت سکے۔