احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۲… مولانا ثناء اﷲ صاحب امرتسری کے حق میں ابوجہل، کفن چور، کتا، ابن جواد وغیرہ۔ (انجام آتھم، خزائن ج۱۱ ص۳۴۰) ۳… مولانا محمد حسین بٹالوی کے حق میں۔ فرعون، بدبخت، دین فروش، پلید، بے حیا، سفلہ وغیرہ۔ ۴… حضرت مولانا پیر طریقت قبلہ مہر علی شاہ صاحب مسند آرائے گولڑہ شریف کے حق میں بے حیا کا منہ ایک ہی ساعت میں سیاہ ہوجاتا۔ یہ گوہ کھاتا ہے۔ ابے جاہل، بے حیا، خبیث طبع، نجاست پیر کے منہ میں کھائی، کذاب، بچھو کی طرح نیش زن، اے گولڑہ کی زمین تجھ پر خدا کی لعنت۔ تو ملعون کے ساتھ ملعون ہوگئی۔ تحفہ مصنفہ خزائن ج۱۷ مرزاقادیانی کو ملاحظہ کیجئے۔ ناظرین! مرزاغلام احمد قادیانی کی کتابوں میں بزرگوں کے حق میں گالیوں کا ایک سمندر لہریں مار رہا ہے۔ ایسے شخص کے امتی کو کیا حق حاصل ہے کہ دوسروں کی طرف بد زبانی کی نسبت کرے۔ صفحات کے حوالے قصداً نہیں لکھے گئے ہیں۔ جب کوئی مرزائی انکار کرے گا تو ہم ہر ایک بدزبانی کا حوالہ مع صفحہ کے بتانے کے ذمہ دار ہیں۔ بشرطیکہ وہ مرزائی ایسے شخص پر سوبار لعنت بھیجے جو باوجود نبی کا دعویٰ کرنے کے ایسے گندے جرم کا مرتکب ہو۔ حرف آخر! ہم ماشاء اﷲ اس سید المرسلین خاتم النبیینﷺ کی امت ہیں۔ جن کی زبان مبارک سے ساری عمر ایک بھی گندہ لفظ نہیں نکلا۔ لہٰذا ہم سے بدزبانی کی توقع ناممکن ہے۔ ہاں جو سخت الفاظ مرزائی حضرات کو گالیاں اور بدزبانی نظر آیا کرتے ہیں۔ وہ صرف ان کی فہم کا قصور ہے۔ اگر واقعی تلاش حق ہے تو میدان میں آؤ۔ مگر مجھے معلوم ہے کہ اس کی جرأت تمہیں نہیں ہوسکتی۔ نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار تم سے یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں فصیح احمد بہاری! رائل پاکستان ائیرفورس پشاور بسم اﷲ الرحمن الرحیم! حق پہ رہ ثابت قدم باطل کا شیدائی نہ بن تجھ کو گر ایمان ہے پیارا تو مرزائی نہ بن مسئلہ حیات عیسیٰ علیہ السلام کا اجماعی وجمہوری مسئلہ ہے۔ آج تک آئمہ نے اس میں شک کیا۔ نہ مفسرین ومحدثین نے۔ یہی وجہ ہے کہ شروع سے اب تک اسلام کے ہر فرقہ کا اس