احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ڈبل جھوٹ ہے جو قادیانی ایسی آیت قرآن سے دیکھاوے ۲۲روپے انعام حاصل کرے۔ ۳۰… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’احادیث نبویہ پکار پکار کر کہتی ہیں کہ تیرھویں صدی کے بعد ظہور مسیح ہے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام ص۳۴۰، خزائن ج۵ ص۳۴۰) بالکل غلط ہے۔ ایسی کوئی حدیث نہیں اگر سچے ہو تو پیش کرو۔ ورنہ جھوٹ سے توبہ کرو۔ ۳۱… ’’احادیث میں مہدی موعود کی یہ بھی نشانی ہے کہ پہلے اسے بڑے زور شور سے کافر ٹھہرایا جاوے گا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۱۲،۱۳، خزائن ج۱۱ ص۲۹۷) جھوٹ ہے ایسا کسی حدیث میں نہیں ہے۔ یہ مرزاقادیانی کا رسول خدا پر افتراء ہے۔ ۳۲… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’تفسیر ثنائی میں لکھا ہے کہ ابوہریرہ فہم قرآن میں ناقص ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ حصہ پنجم، خزائن ج۲۱ ص۴۱۰) ڈبل جھوٹ ہے مرزائیو! اگر مرزاقادیانی کی لاج رکھتے ہو تو تفسیر ثنائی سے یہ عبارت دکھلاؤ۔ ورنہ مرزاقادیانی کو ہزار بار کہو۔ لعنت! ۳۳… مرزاقادیانی کہتا ہے۔ ’’میں نور ہوں مجھے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین ص۸۸، خزائن ج۲۰ ص۹۰) قادیانی دوستو! ایمان سے کہو مرزاقادیانی کا یہ مقولہ سچ ہے کیا تم نے مرزاقادیانی کو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ مولوی غلام رسول آف راجیکی ومولوی میر قاسم علی سہ صدی وغیرہ زائرین مرزا جواب دیں۔ ۳۴… مرزاقادیانی نے اپنی وفات کا وقت ۱۳۳۵ھ لکھا ہے۔ چنانچہ کہتے ہیں۔ ’’دانیال نبی نے پیش گوئی کی تھی کہ مسیح موعود (مرزاقادیانی) ۱۳۳۵ھ تک کام کرے گا۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۱۱۴، ۱۱۶، حقیقت الوحی ص۱۹۹، ۲۰۰، خزائن ج۲۲ ص۲۰۷) یعنی مسیح موعود (مرزاقادیانی) ۱۳۳۵ھ میں فوت ہوگا۔ مگر مرزاقادیانی ۱۳۲۶ھ میں نوسال پیشتر محمدی بیگم کا داغ دل میں لے کر دنیا سے تشریف لے گئے۔ معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی مسیح موعود نہ تھے۔ ایک گپ باز انسان تھے۔ ۳۵… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’میرے زمانہ میں تمام قومیں ایک قوم کی طرح بن جاویں گی اور ایک مذہب اسلام بن جاوے گا۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۸۲، خزائن ج۲۳ ص۹۰)