احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۴۰… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی صحیح بخاری میں ہے۔‘‘ (شہادت القرآن ص۱۴۱، خزائن ج۶ ص۳۳۷) ڈبل جھوٹ ہے۔ مرزائی دوستو۔ یہ حدیث صحیح بخاری سے دکھاؤ مبلغ ۲۴روپے انعام پاؤ۔ ورنہ کہو یا دروغ گوئی تیرا سہارا۔ ۴۱… مرزاقادیانی کہتے ہیں۔ ’’ورأیت فی المنام آخر کانی صرت علیا بن ابی طالب یعنی میں نیند میں دیکھتا ہوں کہ علی ابن ابی طالب بن گیا ہوں اور لوگ میری خلافت میں جھگڑا کر رہے ہیں۔ پس نبیﷺ نے میری طرف دیکھا اور میں نے خیال کیا کہ میں رسول اﷲﷺ کی اولاد سے ہوگیا ہوں۔حضور نے مجھ کو فرمایا۔ اے علی ان کو چھوڑ دے۔‘‘ (آئینہ کمالات ص۵۶۳، خزائن ج۵ ص۵۶۳) عبارت مرقومہ سے معلوم ہوا کہ مرزاقادیانی حضرت علی بن کر رسول کا داماد اور سادات میں داخل ہونا چاہتا ہے۔ مرزاقادیانی کا یہ جھوٹ بھی قابل قدر ہے۔ ۴۲… مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ: ’’عین بیداری میں میں نے دیکھا کہ میرا سر حضرت فاطمہؓ نے مادر مہربان کی طرح اپنی ران پر رکھا ہوا ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۰۳، خزائن ج۱ ص۵۰۴، تریاق القلوب ص۳۵) حضرت فاطمہؓ کی وہ شان ہے جس کے دیکھنے سے ملائکہ مقربین وانبیاء مرسلین بھی حیا کریںگے اور روز قیامت تمام حاضرین محشر کو ارشاد ہوگا کہ آنکھیں بند کر لو تاکہ میرے حبیب محمدﷺ کی دختر لخت جگر فردوس بریں میں قدم نہاد ہو جائیں۔ مگر مرزاقادیانی کا حیا وشرم بھی قابل ملاحظہ ہے کہ اپنے سر کو خاتون قیامت سیدۃ النساء کی ران پر رکھنا بتاتا ہے۔ کیا مرزاقادیانی سے زیادہ بھی کوئی گستاخ اور بے ادب دنیا میں ہوا یا ہوگا۔ جس نے اہل بیت النبی کی شان میں ایسے ناشائستہ اور بے حیائی کے الفاظ استعمال کئے ہوں۔ قادیانی دوستو! یہ ہے تمہارے پنجابی نبی کی تہذیب اور شائستگی۔ ۴۳… مرزاقادیانی فرماتے ہیں۔ ’’جناب پیغمبر خدا وحضرت علیؓ وحسنینؓ وفاطمہؓ میرے پاس سامنے آگئے۔ پھر بعد اس کے ایک کتاب مجھ کو دی گئی۔ بتلایا کہ یہ تفسیر قرآن ہے۔ جس کو علیؓ نے تالیف کیا ہے اور اب علیؓ یہ تفسیر تجھ کو دیتا ہے۔‘‘ (براہین احمدیہ ص۵۰۳، خزائن ج۱ ص۵۰۴)