احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
تلاش کیا۔ مگر حسن اتفاق سے کہیں نہیں ملی۔ مجبوراً حکیم خلیل صاحب (مصنف اسرار نہانی) کی طرف رجوع کیا کہ آپ عنایت فرماکر فتاویٰ الحرمین ہمارے نام قیمتاً ارسال فرمائیں جواباً جو کچھ حکیم صاحب نے تحریر کیا ہے۔ بلفظہ نقل مطابق اصل کر دیا جاتا ہے۔ خلیل احمد معرفت قادر بخش الخبیر! بسم اﷲ الرحمن الرحیم! نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! مکرم بندہ! ’’السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ‘‘ چونکہ آج کل میں دہلی میں چند روز کے لئے مقیم ہوں۔ اس لئے آپ کا مرسلہ کارڈ دیر میں مجھ کو ملا۔ پہلے مونگیر آیا۔ پھر مونگیر سے یہاں پہنچا۔ فتاویٰ الحرمین کی آپ کو ضرورت ہے۔ یہ کتاب بمبئی میں چھپی تھی۔ مولوی رضی احمد صاحب بریلوی نے طبع کرایا تھا۔ مگر اب یہ کتاب ان کے پاس بھی نہ رہی۔ آپ ان کے پتہ پر خط لکھ کر ان سے بھی دریافت کر لیں اور لکھیں کہ مولوی محمد علی کانپوری پر جو فتویٰ کفر آپ نے مکہ معظمہ سے منگوایا تھا وہ فتویٰ یعنی فتاوی الحرمین مجھے بھیج دیں۔ ممکن ہے کہ آپ کے نام بھیج دیں۔ مگر قرینہ یہ ہے کہ یہ کتاب ان کے پاس بھی نہیں رہی۔ مولوی رضا احمد صاحب ہمارے سلسلہ احمدیہ کے بھی مخالف ہیں۔ مگر کیا حرج آپ ان سے بھی دریافت کر سکتے ہیں۔ میرے پاس وہ کتاب تھی اور میں آپ کو دے سکتا تھا۔ مگر افسوس کہ آج کل یہ کتاب عدالت میں داخل ہے۔ چونکہ مقدمہ ابھی ہائیکورٹ میں لگا ہوا ہے۔ اس لئے عدالت سے ابھی نہیں لی ہے۔ مقدمہ کے فیصل ہونے کے بعد انشاء اﷲ تعالیٰ عدالت سے جب واپس ہوگی تو میں آپ کی خدمت میں بھیج سکتا ہوں۔ اگر اس کتاب کی سخت ضرورت ہو تو عدالت میں درخواست دے کر کتاب کو دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے جو اسرار نہانی میں حوالہ دیا ہے وہ حوالہ بہت صحیح اور درست ہے۔ مولوی محمد علی کانپوری کبھی اس سے انکار نہیں کر سکتے۔ دہلی میں بالفعل ہمارا پتہ یہ ہے۔ حکیم خلیل احمد معرفت قادر بخش صاحب انجینئر املیشن فیکٹری، کوڑیاپل، دہلی۔ جواباً حکیم صاحب کو لکھ دیا گیا تھا کہ جب آپ مونگیر تشریف لاویں مجھ کو مطلع