احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بناسکتے۔ جاہلوں وناقصوں کا مجموعہ ناقص ہوتا ہے۔ اجماع وکمیٹی والے ہمیشہ انتخاب میں دھڑ بندی پارٹی فیلنگ اور دوستی ورشتہ داری کا لحاظ کرتے ہیں اور رعب ولحاظ سے ووٹ دیا کرتے ہیں۔ الف… قولہ تعالیٰ ’’واذ بتلیٰ ابراہیم ربہ بکلمت فاتمہن قال انی جاعلک للناس اماما قال ومن ذریتی قال لاینال عہدی الظالمین (البقر)‘‘ {اے پیغمبر بنی اسرائیل کو وہ وقت یاد دلا جب ابراہیم کو ان کے پروردگار نے چند باتوں میں آزمایا اور انہوں نے ان کو پورا کردکھایا تو خدانے رضا مند ہوکر فرمایا کہ ہم تم کو لوگوں کا امام یعنی پیشوا بنانے والے ہیں۔ ابراہیم نے عرض کیا اور میری اولاد میں سے، فرمایا ہاں مگر ہمارے اس اقرار میں وہ داخل نہیں جو برسر ناحق ہوںگے۔} ب… ’’ولقد بعثنا فی کل امۃ رسولا (النحل)‘‘ {اور ہم نے ہر ایک امت میں کوئی نہ کوئی رسول بھیجا۔} ج… ’’انما انت منذر ولکل قوم ہاد (الرعد)‘‘ {تحقیق تو ڈرانے والا ہے اور ہر قوم کے واسطے ہدایت کرنے والا بھیجا۔} د… ’’وان من امۃ الاخلا فیہا نذیر (فاطر)‘‘ {اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی کہ اس میں کوئی ڈرانے والا نہ گذرا ہو۔} ہ… ’’یاداؤد انا جعلناک خلیفۃ فی الارض‘‘ {اے داؤد ہم نے تجھ کو زمین میں خلیفہ یا نائب بناکر بھیجا ہے۔} و… ’’اﷲ یصطفی من الملئکۃ رسلاً ومن الناس ان اﷲ سمیع بصیر (انبیائ)‘‘ {اﷲتعالیٰ فرشتوں اور آدمیوں سے رسول چھانٹ لیتا ہے۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ سنتا اور دیکھتا ہے۔} ز… ’’انا ارسلناک بشیرا ونذیراً ولا تسئل عن اصحاب الجحیم (بقرہ)‘‘ {اے پیغمبر ہم نے تجھ کو دین حق دے کر مسلمانوں کو نجات کی خوش خبری دینے والا اور کافروں کو عذاب آخرت سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور تم سے دوزخیوں کی کوئی باز پرس نہ ہوگی۔} ح… ’’انا ارسلنا الیکم رسولا شاھداً علیکم کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولا (مزمل)‘‘ {لوگو! جس طرح ہم نے فرعون کی طرف موسیٰ کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا۔ تمہاری طرف بھی جناب محمدؐ کو رسول بناکر بھیجا ہے۔}