احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
ج…’’آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی عادت تھی۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۵، خزائن ج۱۱ ص۲۸۹) (حضرت امام حسینؓ کی شان میں گستاخی) د…’’کربلائیست سیر ہر آنم صد حسین است درگریبانم۔‘‘ (نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷) (حضرت فاطمہ الزہرؓا کی شان میں گستاخی) ر…’’حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ ص۹ حاشیہ، خزائن ج۱۸ ص۲۱۳) ۱۴…جن کاموں میں جلدی کی ضرورت نہ ہو۔ مریض ان میں جلدی کرتا ہے۔ (علامت نمبر۱۰) ۱۴…مرزاقادیانی ماہ رمضان المبارک ۱۳۲۳ھ میں امرتسر آئے اور گھنیا لال کے منڈوہ میں لیکچر دیتے ہوئے لوگوں کے سامنے چائے پی اور اپنی جلد بازی کا ثبوت دیا۔ اگر ذرا صبر کرتے اور جلسہ سے فارغ ہوکر کہیں الگ بیٹھ کر چائے پیتے تو عوام الناس کا ہدف ملامت نہ بنتے۔ مگر چونکہ اپنی بیماری سے مجبور تھے۔ اس لئے ایسا ہوا۔ ۱۵…مریض امور شرعیہ میں جو اس پر فرض یا واجب ہوں دیر کرتا ہے۔ (نمبر۱۰) ۱۵…حج بیت اﷲ مرزاقادیانی پر فرض تھا۔ لیکن اخیر عمر تک نصیب نہیں ہوا۔ حالانکہ مسیح موعود کے متعلق صحیح مسلم کتاب الحج اور مسند احمد میں حدیث ہے کہ وہ حج کرے گا۔ ب…ایک دفعہ مرزاقادیانی سے کسی نے پوچھا کہ آپ حج کب کریںگے۔ آپ نے یہ جواب دیا کہ ابھی تو ہم سوروں کو مار رہے ہیں۔ ان سے فارغ ہوںگے تو حج کریںگے۔ (اخبار الفاروق ص۶، یکم؍ستمبر ۱۹۰۲ئ) ۱۶…مریض خلقت خدا کو مذہبی تبلیغ کرتا ہے اور اپنا ماننا ضروری بتاتا ہے۔ (علامت نمبر۲) ۱۶…خداتعالیٰ نے میرے پر ایمان لانے کے واسطے تاکید کی ہے۔ میرا دشمن جہنمی ہے۔ (انجام آتھم ص۶۲، خزائن ج۱۱ ص۶۲) ب…جو شخص تیری پیروی نہ کرے گا اور بیعت میں داخل نہ ہوگا اور تیرا مخالف رہے گا اور وہ خدا اور رسول کی نافرمانی کرنے والا جہنمی ہے۔ (میعار الاخیار ص۸) ۱۷…اپنی سب باتوں کو خدا کی طرف سے جانتا ہے۔ (علامت نمبر۴) ۱۷…’’وما ینطق عن الہوی‘‘ (اشتہار انعامی پانچ سو ص۲۴) ’’انما امرک اذا اردت شیأ ان تقول لہ کن فیکون‘‘ یعنی تیری یہ بات ہے کہ جب تو ایک بات کو کہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے اور یہ خدا کا کلام ہے