احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ب… اگر رحمتہ للعالمینﷺ کی روحانی توجہ سے نبوت ملتی ہے تو کیا وجہ ہے کہ صحابہ کرامؓ میں سے کسی کو بالخصوص خلفائے راشدین کو یہ فیض نہیں پہنچا جو سالہاسال آنحضرتﷺ کی صحبت میں رہے اور جنہوں نے ہر چیز نصرت حق میں قربان کر دی۔ مرزاقادیانی کو یہ فیض چودہ سو سال کے بعد کیسے پہنچ گیا؟ ج… ہم نے کشف التلبیس ص۲۹ میں یہ حدیث پیش کی تھی۔ ’’انہ سیکون فی امتی ثلثون کذابون کلہم یزعم انہ نبی واناخاتم النبیین لا نبی بعدی‘‘ {بیشک میری امت میں تیس کذاب ہوںگے۔ ان میں سے ہر ایک یہی گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے۔ حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔} جب رسول خداﷺ نے خاتم النبیین کا معنی خود ہی متعین فرمادیا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے تو اب مرزاقادیانی کے اس معنی کو کہ حضور نبی تراش ہیں۔ کیونکر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ دوسری حدیث بھی ہم نے پیش کی تھی۔ جس کا ترجمہ یہ ہے کہ فرمایا کہ میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس شخص کی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا۔ مگر اس کے گوشوں میں سے ایک گوشہ میں ایک اینٹ کی جگہ خالی تھی۔ پس لوگ اسے دیکھنے آتے اور خوش ہوتے اور یہ کہتے کہ یہ ایک اینٹ بھی کیوں نہ رکھی گئی۔ پس میں وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔ (صحیح بخاری، مسلم، ترمذی) یہ مثال بھی حضورﷺ نے خاتم النبیین کا معنی سمجھانے کے لئے دی تھی کہ قصر نبوت کی آخری اینٹ میں ہوں۔ میرے بعد اب کوئی نبی نہیں ہے۔ اس کے جواب میں مرزائی سیکرٹری یہ تاویل کرتا ہے کہ: ’’مسیح موعود کا مقام آنحضرتﷺ کے خادم وغلام کا ہے۔ اس لئے قصر نبوت میں اس کی کوئی الگ اینٹ نہیں۔ بلکہ وہ تجدید وخدمت کے رنگ میں قصر نبوت میں شامل ہے اور اس جگہ مثل الانبیاء من قبلی ارشاد فرمایا ہے۔ یعنی یہ پہلے انبیاء کی مثال ہے۔ پہلے تمام انبیاء مستقل تھے۔ بے شک مستقل نبی ہونے کے لحاظ سے ہمارے نزدیک بھی آنحضرتﷺ آخری نبی ہیں۔‘‘ (اظہار الحق ص۲۰) الجواب الف… یہ مستقل نبی اور غیر مستقل نبی کا فرق نبی کریمﷺ نے تو نہیں فرمایا۔ آپ نے یہ کہاں سے نکال لیا؟ ب… اگر آنحضرتﷺ کے بعد غیر مستقل نبی نے آنا ہوتا تو حضورﷺ