احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
اس وقت پڑا جب آپ نے ایک کام کی خصوصی کفالت کی تو کیا اس سے پہلے آپ کا کوئی علم (نام) نہ تھا۔ یہاں بھی مرزائی سیکرٹری نے اپنی روایتی جہالت کا ثبوت دیا ہے۔ ج… مرزائی سیکرٹری نے ہماری یہ بات مان لی ہے کہ اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے۔ لیکن یہ تاویل بھی کر دی ہے کہ اسرائیل قرآن مجید میں اسم کے طور پر استعمال ہورہا ہے اور اس کی تائید میں بائبل کی عبارت پیش کی ہے۔ لیکن وہ بھی ہمارے خلاف نہیں۔ کیونکہ اسم کا لفظ عام ہے جو لقب پر بھی بولا جاتا ہے۔ لیکن علم خاص ہے اور وہ یعقوب ہے جو قرآن میں مذکور ہے اور اسرائیل لقب ہے وہ بھی قرآن میں مذکور ہے۔ د… ہم نے کشف التلبیس میں لکھا ہے کہ اسماعیل عبرانی زبان میں گوترکیب رکھتا ہے۔ لیکن وہ کالمفرد ہی استعمال ہوتا ہے۔ اس پر مرزائی سیکرٹری کا یہ لکھنا بالکل غلط ہے کہ پس معلوم ہوا کہ آپ کا اعتراض غلط تھا۔ کیونکہ لفظ اسماعیل ہرجگہ مفرد ہی استعمال ہوتا ہے نہ مرکب اور اسی طرح لفظ ابراہیم ہے۔ چنانچہ لفظ اسماعیل یا ابراہیم کی پہلی جزء یعنی اس اور ابرا کا اعراب نہیں بدلتا۔ لیکن غلام احمد چونکہ مرکب ہے۔ اس لئے اس کی ہی جزء غلام کا اعراب بوجہ عوامل بدلتا رہتا ہے۔ مثلاً جاء غلام احمد، رایت غلام احمد مرت بغلام احمد نیز اسمعیل اور ابراہیم مرکب اسنادی کی طرح بھی استعمال نہیں ہوتے۔ کیونکہ مرکب اسنادی بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں معرّب غیر منصرف ہیں۔ غرض ابراہیم واسماعیل ان کو ایک ایک ہی کلمہ سمجھا جاتا ہے اور پہلی جزو کا اعراب نہیں بدلتا۔ چنانچہ اسمع ایل کو اگر مرکب مانا جائے تو اسمع کا اعراب بدلنا چاہئے۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسمعیل اور ابراہیم مفرد ہی استعمال ہوتے ہیں۔ بخلاف غلام احمد کہ اس کی پہلی جزو (مضاف) غلام کا اعراب بدل جاتا ہے۔ مثلاً جاء غلام احمد رأیت غلام احمد پہلے جملہ میں غلام پر پیش (ضمہ) ہے اور دوسرے جملہ میں غلام پر زبر (نصب) ہے اور ابراہیم واسمعیل مرکب اسنادی کی طرح بھی استعمال نہیں ہوتے۔ کیونکہ مرکب اسنادی مبنی ہوتا ہے اور یہ ہر دونوں معرب غیر منصرف ہیں۔ ج… قرآن مجید کی بعض آیات جہاں آنحضورﷺ کا اسم گرامی ذکر ہے وہاں مرزاقادیانی، محمد رسول اﷲ سے اپنی ذات مراد لیتے ہیں۔ نہ کہ رسول عربی مکی مدنیﷺ کی ذات مقدسہ۔ جیسا کہ انہوں نے (ایک غلطی کا ازالہ ص۴، خزائن ج۱۸ ص۲۰۷) پر لکھ دیا ہے کہ: ’’محمد رسول اﷲ والذین معہ اشداء علی الکفار رحماء بینہم اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا ہے اور رسول بھی۔‘‘