احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بن مریم بتایا گیا ہے۔ (پیدائش) اس پر معترض نے یہ اعتراض کیا ہے کہ یہ لکھنا کہ عیسیٰ بن مریم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مرکب نام ہے۔ یہ بھی اس کی محض جہالت ہے۔ معترض اس جگہ بلاوجہ ناراض ہو گئے ہیں۔ ہم نے اپنی طرف سے تو یہ بات پیش نہیں کی تھی۔ قرآن مجید فرماتا ہے۔ اس کا نام (اسم) مسیح عیسیٰ بن مریم اگر آپ کے زعم ہمہ دانی کو ٹھیس نہ لگے تو عرض ہے کہ ذوالکفل بھی واضح طور پر مرکب نام ہے۔ اسی طرح ابراہیم بھی مرکب نام… مسیح موعود کے نام میں غلام کا لفظ خاندانوں کے ناموں میں مشترک ہے۔ اس لئے علم کے طور پر احمد ہی استعمال ہوتا تھا اور اسی کے مطابق موصوف الہام میں آپ کو احمد کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔ (اظہار الحق ص۱۶،۱۷) الجواب الف… حضرت مولانا عبداللطیف صاحب نے جو فرمایا تھا کہ کسی نبی کا نام مرکب نہیں ہوتا تو اس سے مراد علم تھا نہ کہ اسم۔ کیونکہ اسم عام ہے اور علم خاص۔ اسم کی پانچ قسمیں ہیں۔ علم، لقب، کنیت، تخلص، خطاب۔ ان سب پر اسم کا اطلاق ہوتا ہے۔ لہٰذا قرآن مجید میں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق فرمایا ہے کہ اسمہ المسیح عیسیٰ بن مریم تو یہاں اسم کا لفظ ہے نہ علم کا۔ ابن مریم کنیت ہے اور مسیح لقب ہے اور عیسیٰ علم ہے۔ لہٰذا تینوں کے لئے اسم کا لفظ استعمال فرمایا۔ چنانچہ تفسیر مظہری میں حضرت قاضی ثناء اﷲ صاحب محدث پانی پتی قدس سرہ اسمہ المسیح عیسیٰ بن مریم کے تحت لکھتے ہیں۔ ہذا علمہ والمسیح لقبہ والاسم اعم منہما ومن الکنیہ۔ یہ (یعنی عیسیٰ) آپ کا علم ہے اور مسیح آپ کا لقب ہے اور اسم ان دونوں سے عام ہے اور کنیت سے بھی اب تو مرزائی سیکرٹری کی جہالت بے نقاب ہو گئی جو اسم اور علم میں فرق نہیںکر سکتا وہ سوال وجواب میں کیا فرق سمجھے گا۔ ب… اسی طرح ذوالکفل بھی علم نہیں بلکہ ایک نسبتی نام ہے۔ چنانجہ تفسیر خازن میں ہے۔ ’’فسمّی ذوالکفل لا نہ تکفل بامر فوض بہ واختلف فی نبوتہ فقیل کان نبیاً وھو الیاس وقیل ہو زکریا وقال ابو موسیٰ لم یکن نبیاً ولکن کان عبداً صالحاً‘‘ (پس آپ کا نام ذوالکفل اس لئے ہوا کہ آپ نے ایک کام کی اچھی طرح کفالت کی جو آپ کے سپرد ہوا تھا اور آپ کی نبوت میں بھی اختلاف ہے۔ پس بعض نے کہا کہ آپ نبی تھے اور وہ الیاس بھی اور بعض نے کہا وہ زکریا ہیں اور ابوموسیٰ نے فرمایا کہ آپ نبی نہ تھے بلکہ ایک صالح بندے تھے) بتلائیے اوّل تو آپ کی نبوت میں ہی اختلاف ہے اور جو ان کو نبی کہتے ہیں ان میں سے بعض کے نزدیک ان کا نام الیاس ہے اور بعض کے نزدیک زکریا اور ذوالکفل تو آپ کا نام