احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
ہونا یا مورد عتاب الٰہی ہونا ظاہر ہو۔‘‘ (۲۴؍فروری ۱۸۹۹ئ، دستخط ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسٹر ڈوی) بجائے اس کے کہ مرزائی سیکرٹری کچھ شرماتا جواب میں لکھتا ہے کہ آپ کا یہ بیان آپ کی مستقل پالیسی کا ہی اظہار ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں۔ ’’میرا ابتداء سے ہی یہ طریق ہے کہ میں نے کبھی کوئی انذاری پیش گوئی بغیر رضامندی مصداق پیش گوئی کے شائع نہیں کی۔‘‘ (تبلیغ رسالت ج۸) الجواب الف… یہ بھی جھوٹ لکھا ہے۔ کیونکہ مرزاقادیانی کا ابتداء ہی سے اگر یہ طریق ہوتا تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو یہ دھمکی دینے کی کیا ضرورت تھی کہ: ’’پس مرزاقادیانی کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ملائم اور مناسب الفاظ میں اپنی تحریرات استعمال کریں۔ ورنہ بحیثیت مجسٹریٹ ضلع ہم کو مزید کاروائی کرنی پڑے گی۔‘‘ (بحوالہ تازیانۂ عبرت مؤلفہ مناظر اسلام حضرت مولانا محمد کرم الدین دبیر) ب… اگر ایسا ہوتا تو مرزاقادیانی ڈپٹی کمشنر کو یہ جواب دیتے کہ میں نے تو کبھی ایسی پیش گوئی شائع نہیں کی۔ ج… اگر انذاری پیش گوئی الہام الٰہی کی بناء پر ہے تو پھر جس کے خلاف ہے اس کی رضامندی پر اس کی اشاعت کا موقوف ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ علاوہ ازیں مرزاقادیانی کی درخواستوں کے جو اقتباسات ہم پیش کر چکے ہیں۔ اس کے بعد مرزائی سیکرٹری کی صفائی کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے۔ ہاں یہ جدابات ہے کہ اگر کوئی شخص مرزاقادیانی سے بھی زیادہ کمزور دل ہو تو وہ ان کو اپنے سے زیادہ شجاع مان لے۔ خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے سوال وجواب نمبر۵ مرزائی سیکرٹری نے لکھا ہے کہ پانچواں اعتراض یہ تھا کہ کسی نبی کا نام مرکب نہیں ہوتا۔ اس جگہ معترض کو تسلیم کرنا پڑا کہ اسماعیل عبرانی میں گویا ترکیب رکھتا ہے۔ پس معلوم ہوا ہے کہ آپ کا اعتراض غلط تھا۔ اسرائیل قرآن مجید میں اسم کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ اسرائیل کے متعلق آپ کی معلومات میں اضافہ کے لئے گذارش ہے کہ بائبل میں لکھا ہے۔ ’’تیرا نام آگے کو یعقوب نہ کہلائے گا۔ بلکہ تیرا نام اسرائیل ہوگا۔‘‘ ہم نے لکھا تھا کہ نیز قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام اسمہ المسیح عیسیٰ بن