احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱… ’’عن ابی ہریرہؓ قال، قال رسول اﷲﷺ والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکماً عدلاً فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الحرب ولیفیض المال حتیٰ لا یقبلہ احد حتیٰ تکون السجدۃ الواحدۃ خیرا من الدنیا وما فیہا (بخاری کتاب احادیث الانبیائ، باب نزول عیسیٰ بن مریم، مسلم، ترمذی)‘‘ حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ تم میں ابن مریم ضرور اتریںگے۔ وہ حاکم عادل ہوںگے۔ پھر وہ صلیب کو توڑیںگے اور خنزیر کو قتل کریںگے اور جنگ کا خاتمہ کریںگے اور ان کے ذریعہ مال اس کثرت سے ہوگا کہ کوئی اس کو قبول کرنے والا نہ ہوگا اور لوگوں کا حال یہاں تک ہو جائے گا کہ ان کے نزدیک ایک سجدہ کرنا دنیا اور مافیہا سے بہتر ہوگا۔ اس حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اﷲتعالیٰ حکومت عادلہ عطاء فرمائیں گے۔ عیسائیت کے عقائد واعمال عقیدہ صلیب اور اکل خنزیر سب ختم ہو جائیںگے۔ برکات نازل ہوںگی اور اسلام غالب ہوجائے گا۔ ۲… ’’عن مجمع بن جاریۃ قال سمعت رسول اﷲﷺ یقتل ابن مریم الدجال بباب لد (ترمذی ابواب الفتن)‘‘ حضرت مجمع بن جاریہؒ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اﷲﷺ سے سنا ہے کہ ابن مریم دجال کو لد کے دروازے پہ قتل کریںگے۔ نزول عیسیٰ کے متعلق احادیث تو بہت ہیں۔ یہاں بطور نمونہ صرف دو حدیثیں درج کی گئی ہیں۔ اب ناظرین انصاف فرمائیں۔ مرزائی فرقہ مرزاغلام احمد قادیانی کو مسیح موعود مانتا ہے۔ یعنی جس مسیح کے آنے کی پیش گوئی ہے وہ مرزاقادیانی ہی ہیں۔ حالانکہ احادیث میں تصریح ہے کہ جو مسیح آئیںگے وہ مریم کے بیٹے ہوںگے اور دجال کو قتل کریںگے۔ لیکن مرزاقادیانی چراغ بی بی کے بیٹے ہیں۔ نہ انہوں نے دجال کو قتل کیا ہے نہ حکومت کی ہے۔ بلکہ وہ تو انگریزی حکومت کے زیر سایہ غلامانہ زندگی گذار کر اس دنیا سے چل بسے۔ پھر مرزاقادیانی کس طرح مسیح موعود بن سکتے ہیں۔ ایک مشکل کا حل جب مرزاقادیانی نے مسیح موعود بننا چاہا تو ان کی راہ میںمذکورہ احادیث حائل تھیں۔ جن میں تصریح ہے کہ آنے والے ابن مریم ہوںگے۔ لیکن مرزاقادیانی نے کمال ہوشیاری سے اس مشکل کو بھی حل کر دیا۔ چنانچہ لکھتے ہیں۔ ’’جیسا کہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے دو برس تک