احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
کے صریح بیان اور قران شریف کے نصوص قطعیہ سے مرزاقادیانی کو جھوٹا ثابت کیا ہے اور جس قدر بیہودہ اور لچر جواب خود انہوں نے اور ان کے خلیفہ وغیرہ نے دئیے تھے۔ ان سب کو محض غلط ثابت کر کے ان کا یقینی جھوٹا ہونا ثابت کیا ہے۔ ۲…فیصلہ آسمانی (حصہ دوم) اس میں احمد بیگ کے داماد والی پیشین گوئی کا جھوٹا ہونا اور حضرت سرور عالمﷺ کی حدیبیہ والی پیشین گوئی کا ہر طرح سچا ہونا ثابت کر کے مرزاقادیانی کا جھوٹا اور گستاخ وبے ادب ہونا دکھایا ہے اور قطع وتین کی نہایت عمدہ بحث کر کے مرزاقادیانی کی عظیم الشان دلیل کو فریب اور جہالت کا نمونہ دکھایا ہے۔ ۳…دلائل حقانی یہ گیارہ جز کا رسالہ ہے۔ اس میں نصوص قطعیہ اور احادیث صحیحہ سے مرزاقادیانی کا جھوٹا ہونا ثابت کر کے وعدہ اور وعید الٰہی کے پورا ہونے پر بینظیر تحریر کی ہے اور مرزاقادیانی کے جھوٹاہونے کے علاوہ درپردہ مخالف اسلام اور دہریہ ثابت کیا ہے۔ نہایت قابل دید ہے۔ ۴…حقیقت رسائل اعجازیہ جس میں رسالہ اعجاز المسیح واعجاز احمدی کی حالت کو دکھا کر پندرہ دلیلوں سے مرزاقادیانی کے دعویٰ کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔ ۵…آئینہ کمالات مرزا جس میں مرزاقادیانی کے جھوٹ وفریب اور انبیاء کی توہین دکھائی ہے۔ ۶…چشمہ ہدایت جس میں مسیح قادیان پر ۱۹ڈگریاں اقراری ہیں۔ یعنی مرزاقادیانی اپنے اقراروں سے جھوٹے ملعون، مردود اور ہربد سے بدتر ثابت ہوئے۔ ۷…دوسری شہادت آسمانی جس میں مرزاقادیانی کی آسمانی شہادت کو خاک میں ملایا ہے اور مرزاقادیانی کی کذابی کو دکھایا ہے۔ رمضان میں چاند وسورج گہن کے اجتماع کی حقیقت کو کھولا ہے اور مرزاقادیانی کی جہالت اور کذب وفریب کو خوب دکھایا ہے۔