گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
کے اندر بھی فقط دو عیدیں ملتی ہیں ۔ سوچیں ! اس کی کیا سنتیں ہیں ۔ کچھ کام ایسے ہیں جو زندگی میں دو، چار، پانچ، دس مرتبہ ہوتے ہیں ۔ جیسے حج کرنا، عمرہ کرنا۔ ان کی سنتوں کو معلوم کیا جائے۔ اور کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو زندگی میں صرف ایک ہی دفعہ ہوتے ہیں جیسے عموماً شادی کرنا۔ اس کی بھی جب ضرورت ہو خواہ اپنی شادی کرنا یا اولاد کی شادی کرنا۔ نبیﷺ نے چار بیٹیاں بیاہی ہیں ۔ چار مثالیں ہیں تو اس میں سنت کو معلوم کرنا۔ علماء سے پوچھ لے کہ مجھے بتائیے اس میں سنت طریقہ کیا ہے؟ اگر ہم اس فارمولے پر عمل کرلیتے ہیں تو دو مہینے کے اندر اندر، ورنہ تو ایک مہینہ ہی بہت ہے۔ یہ جو ہمارے دس، پندرہ کام ہیں ۔ ایک مہینے کے اندر سنت کے مطابق ہوجائیں گے ان شاء اللہ۔ جنت میں داخلے کی بشارت نبیﷺ خود دے گئے ہیں ۔کہتے ہیں ناں کہ بڑی سے بڑی جگہ گھر ملے۔ آج کوئی کہتا ہے کہ میں نے فلاں کالونی میں گھرلینا ہے۔ قیامت کے دن سب سے زیادہ اچھی جگہ کونسی ہیں ؟ جنت الفردوس اور آقاﷺ کا محل جنت الفردوس میں ہوگا۔ نبیﷺ کے طریقوں کے مطابق زندگی گزارنے والے جنت میں آباد ہوں گے، محمدی کالونی میں آباد ہوں گے۔ معلوم نہیں کیا نام ہوگا؟ لیکن نبیﷺ کے آس پاس موجود ہوں گے۔ تو نبیﷺ کے برابر میں اگر پلاٹ چاہیے اُس کا طریقہ کیا ہے؟ اُس کی قیمت کیا ہے؟ صرف نبیﷺ کی سنت پر عمل کرنا ہے، حیا اور پاکدامنی ہے۔ اللہ ہمیں یہ نعمت عطا فرمائے آمین۔ پلاننگ ابھی چل رہی ہے، آپ کو بہت بڑی جگہ ملے گی۔ جگہ اتنی بڑی ہوگی کہ ساری دنیا اُس کے اندر رکھ دو۔ جیسے کسی بڑے محل میں چھوٹی سی بکری کھڑی ہو، اس سے بھی بڑا ہوگا۔ جو نبیﷺ کے برابر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت ادا کردیں ۔ میرے بھائیو! اس کی قیمت آقاﷺ کی سنت پر عمل کرنا ہے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ._