گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
ترجمہ: ’’اے کاش! ہم نے اللہ کی اطاعت کرلی ہوتی، اور رسول کا کہنا مان لیا ہوتا‘‘۔تو آج یہ بُرا انجام نہ دیکھنا پڑتا۔ اپنی خواہش کی بات نہیں ہے۔ ایمان والے کے لیے ضروری ہے نبیﷺ کی اتباع کرنا۔ مذکورہ آیت کے بعد اگلی آیت میں اِرشاد فرمایا: وَ مَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيْمًا۰۰ (الأحزاب: 71)ترجمہ: ’’جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے، اس نے وہ کامیابی حاصل کرلی جو بڑی زبردست کامیابی ہے‘‘۔جب بڑے کسی چیز کو بڑا کہتے ہیں تو وہ بہت بڑی ہوتی ہے۔ ایک آدمی جس کی تنخواہ دس ہزار ہے، اُس کے لیے بیس ہزار بڑی رقم ہے۔ ایک آدمی کی اِنکم دس لاکھ ہے، اُس کے لیے کروڑ بڑی رقم ہوگی۔ اور پوری کائنات زمین وآسمان، شجر وحجر، پہاڑ وسمندر ودریاؤں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيْلٌ (النّساء: 77)ترجمہ: ’’کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ تو تھوڑا سا ہے‘‘۔اتنی بڑی دنیا جسے ہم اتنی اہمیت دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مچھر کے پَر کے برابر بھی نہیں ۔ جسے اللہ تعالیٰ بڑا کہہ رہے ہوں گے وہ اللہ تعالیٰ کی بڑائی کے مطابق بڑی ہوگی۔ اُس کی بڑائی کا میں اور آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ کتنی بڑی کامیابی ہوگی۔ آگے اصول بھی بتادیا اور کسوٹی بھی بتادی۔ فرمایا: قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ۠ يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ يَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۰۰ (آل عمران: 31)ترجمہ: ’’(اے پیغمبر! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔ اور اللہ _